Nikkei225 میں ملا جلا جبکہ Hangseng میں منفی رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں ملا جلا اور منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور چینی معیشت کی سست روی کے باعث اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Shinghai Composite میں ملے جلے رجحان کے ساتھ 18 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 3097 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Nikkei225 بھی 30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 27899 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری طرف Hangseng بھی 75 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 17970 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔

اگر Kospi کا جائزہ لیں تو یہاں بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے بعد پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور شیئر والیوم کی کمی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 2444 پر سست روی کا شکار ہے۔ ایشیائی ٹریڈ مارک CNBC100 میں بھی یہی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7706 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Straight Times Index بھی دیگر ایشیائی مارکیٹس کی طرح 13 پوائنٹس کم ہو کر 3272 پر موجود ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے TSec50 کا جو کہ 30 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14504 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button