سوئس اسٹاکس میں مندی، دیگر یورپی مارکیٹس میں تیزی کے رجحان پر اختتام

آج عالمی مارکیٹس (Global Makets) میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ژی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ FTSE100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7403 کی سطح پر آ گیا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 7413 اور کم ترین لیول 7317 رہا۔ دن کے آغاز پر شدید مندی کے بعد امریکی صدر اور انکے چینی ہم منصب کی ملاقات اور فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے رواں ماہ کے دوران افراط زر (Inflation) کی شرح بڑھنے کے بیانات کے بعد انڈیکس میں مثبت مومینٹم دکھائی دیا۔ Dax30 میں اگرچہ ابتداء میں مندی اور سست روی کا رجحان رہا لیکن بعد ازاں سرمایہ کار تیسری عالمی جنگ کے خطرے میں کمی کے پیش نظر خریداری میں مصروف اور پوزیشنز لیتے نظر آئے جس کے بعد انڈیکس 113 پوائنٹس کےاضافے کے ساتھ 14339 پر بند ہوا۔

آج CAC40 میں بھی اختتامی سیشن کے دوران 29 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 6624 کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ SMI میں آج جاری ہونیوالی تشویشناک بینک ڈیپازٹ رپورٹ کے بعد انڈیکس 113 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11013 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB کا انڈیکس 177 پوائنٹس اوپر 24633 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ جبکہ یورو زون کی دوسری بڑی مارکیٹ HEX میں دن کا اختتام 25 پوائنٹس اوپر 10986 پر ہوا ہے۔ MOEXRUSS بھی 27 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1667 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Ibex35 کا جو کہ 87 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8185 پر بند ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button