یورپی مارکیٹس میں دن کا منفی آغاز۔

آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان پر پر ہوا ہے۔ Euronext100 میں 15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1159 پر، فرانس کا CAC40 93 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 5984 پر ٹریڈ کر ریا ہے۔ اٹلی کا FTSEMIB انڈیکس آغاز پر 313 پوائنٹس کی شدید مندی کے ساتھ 21797 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Dax30. 121 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 12620 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI میں بھی منفی شروعات نظر آ رہی ہیں اور انڈیکس 82 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10528 کی سطح پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اسپین کے Ibex35 میں 65 پوائنٹس کی گراوٹ نظر آ رہی ہے جس کے بعد مارکیٹ 7919 کی سطح پر آ گئی ہے۔ یورپی مارکیٹس میں گراوٹ کی بڑی وجوہات میں یورو کی قدر میں گراوٹ، توانائی کا بحران ( Energy Crisis) اور معیشت کے مختلف شعبوں میں کساد بازاری ( Recession ) کے خطرات ہیں جن کی وجہ سے مارکیٹس میں سرمایہ کاری کا حجم کم نظر آ رہا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button