KSE100 انڈیکس میں 11 سو پوائنٹس کا اضافہ ، Foreign Direct Investment اور انتخابی عمل میں تیزی .

PSX Retrieved Bullish Momentum on Second Consecutive Day after Gulf Shipments resumed

KSE100 انڈیکس میں 11 سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، ملک میں Foreign Direct Investment اور انتخابی عمل میں تیزی کے علاوہ Bab Almandab Strait سے Pakistani Cargo Ships کی مبینہ حملے سے بحفاظت آمد کے بعد PSX میں سرمایہ کاری کی نئی لہر دیکھی گئی ہے .

Foreign Direct Investment اور انتخابی عمل میں تیزی.

آج جاری کی جانیوالی نصف سالہ Foreign Direct Investment Report کے مطابق  غیر ملکی سرمایہ کاری کا  حجم  4 ارب 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا۔ جو کہ گزشتہ سال کے اسی معاشی دورانیے کی نسبت تین گنا زیادہ ہے .

سرمایہ کاری کی مد میں جولائی سے نومبر  2023ء کے دوران China سے 80 کروڑ ڈالر جبکہ جاپان سے 65 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔ جبکہ Saudi Arabia اور United Arab Emirates  کی جانب سے Oil and Gas Sector میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

دریں اثناء فروری 2024 شیڈولڈ General Elections کے قریب آتے ہی سیاسی عمل میں تیزی آ گئی ہے . جبکہ منگل کے روز  Peshawar High court نے سابق حکمران جماعت PTI کی انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں Election Commission of Pakistan کے اقدامات کو رد کر دیا ہے .

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو بھی Supreme Court میں چیلنج کر دیا ہے . گزشتہ روز کے فیصلے کو قانونی ماہرین اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے . یاد رہے کے جنوبی ایشیائی ملک میں General Elections فروری میں منعقد کئے جائیں گے .

Gulf Shipments کی جزوی بحالی کے KSE100 پر اثرات.

گزشتہ روز Bab Almandab Strait سے گزرنے والے Pakistani Cargo Ship پر حملہ کیا گیا. تاہم عملہ اور تجارتی سامان محفوظ رہا . جس کے بعد Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ Pakistan ان ممالک میں سے ہے ، جو انکے اہداف میں شامل نہیں ہیں . اس وضاحت کے بعد ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے . جس کے مثبت اثرات Capital Market پر مرتب ہوئے ہیں .

بتاتے چلیں کہ امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی ممالک کی طرف سے حوثی باغیوں کے حملوں سے بچاؤ کے لئے Maritime Security بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . واضح رہے کہ Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں .

Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا  . KSE100 انڈیکس آج دن ١١ بجے  62 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ آ گیا.

KSE100 انڈیکس میں 11 سو پوائنٹس کا اضافہ ، Foreign Direct Investment اور انتخابی عمل میں تیزی .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 398 پوائنٹس کے اضافے سے 20500 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 20677 پر آ گیا ہے . 

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button