KSE100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی مندی ، سابق وزیر اعظم عمران خان کو Cipher Case میں دس سال قید کی سزا
Special Court declared Chairman PTI violated official secret act along with Shah Mahmood Qureshi
KSE100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے . سابق وزیر اعظم عمران خان کو Cipher Case میں دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں شدید فروخت دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ آج خصوصی عدالت نے Chairman PTI اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو Official Secret Act کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے .
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فیصلے سے Financial Indicators پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد PSX کے بیچ مارک KSE100 انڈیکس میں 1100 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای -100 انڈیکس 1136 پوائنٹس کمی کے بعد 61 ہزار 637 پر آگیا، خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ 62 ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمائے کا بڑے پیمانے پر انخلا ریکارڈ کیا جا رہا ہے .
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔
فیصلہ سنانے کے وقت Former PM اور شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور سابوق وزیر خارجہ کو 342 کا بیان کمرۂ عدالت میں ریکارڈ کرنے کے لیے سوالنامہ دیا گیا۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ انکے وکلاء موجود نہیں ہم کیسے بیان ریکارڈ کرائیں گے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں سے کہا کہ آپ کے وکلاء حاضر نہیں ہو رہے، آپ کو State Defense Council فراہم کی گئی.
سابق وزیر اعظم پر کیا الزامات عائد کئے گئے تھے اور Cipher Case کی حقیقت کیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سربراہ عمران خان اور انکی پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو جس Cipher Case میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ مقدمہ Diplomatic Documents سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہو گئے تھے۔
انہوں نے سنہ 2022 میں اپنی حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے United States میں Pakistani Ambassador کے مراسلے جسے تکنیکی زبان میں Cipher کہا جاتا ہے کو بنیاد بنا کر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں انھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کی مبینہ سازش میں ایک غیر ملک کا کردار ہے۔
تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کر دی گئی تھی ۔
KSE100 کا ردعمل.
آج KSE100 انڈیکس میں 1039 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد یہ 62 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے 61637 پر آ گیا ہے . اس کی ٹریڈنگ رینج 61637 سے 63074 کے درمیان رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔