ایشیائی فاریکس سیشنز: جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی

ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ امریکی ڈالر قدرے بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ ایسٹر کی تعطیلات کے بعد پہلے بھرپور سیشن میں بہترین والیوم دکھائی دیا۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کمی کے ساتھ 102.30 پر آ گیا۔

اختتام ہفتہ پر جاری ہونیوالی منفی U.S Non Farm Payroll Report کے منفی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد حاصل ہونیوالا ایڈوانٹیج رواں ہفتے کنزیومر پرائس انڈیکس (C.P.I), پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (P.P.I) اور ریٹیل سیلز ڈیٹا کے انتظار مارکیٹ کے ملے جلے موڈ کی وجہ سے کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ ان رپورٹس کی بنیاد پر FOMC کے آئندہ فیصلے کا دارومدار ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر Bullish Rally میں کمی

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) تین ہفتوں کے بعد منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ دریں اثناء سنگاپور کے ملٹی نیشنل بینک اور معاشی تحقیقاتی ادارے یونیورسل اوورسیز بینک (UOB) نے اپنی پیش گوئی میں جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر کے مزید محدود رینج اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے الفاظ ہیں

توقع ہے کہ گذشتہ روز مستحکم نظر آنیوالا امریکی ڈالر آج 133.30 کے سپورٹ لیول سے نیچے رہے گا۔ جسکی وجہ رواں ہفتے یکے بعد دیگرے تین اہم معاشی رپورٹس کے شیڈول سے مارکیٹ کا محتاط موڈ اور Risk off Sentiment ہے

آج کے ایشیائی سیشن میں USDJPY اپنی گذشتہ روز کی قدر سے 1.065 فیصد کمی کے ساتھ 133.00 کی سطح ٹیسٹ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر چین کے ساتھ ٹریڈ میں اضافے کی توقعات پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر آج رواں ہفتے کے دوران پہلی بار اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آیا ۔ AUDUSD کی بحالی آسٹریلیا کی طرف سے چین کے ساتھ متنازعہ WTO Clauses ختم کئے جانے کے بعد ٹریڈ کی مکمل بحالی کی توقعات پر وسعت اختیار کرتی ہوئی نظر آئی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیئن ڈالر کی 60 فیصد طلب اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر چین کی مارکیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔

چینی معاشی ڈیٹا کے اثرات بھی سب سے زیادہ آسٹریلیئن معاشی اعشاریوں (Australian Financial Indicators) پر ہی مرتب ہوتے ہیں۔ آج جاری ہونیوالی چینی کنزیومر پرائس انڈیکس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سے بھی آسٹریلیئن ڈالر کو سپورٹ ملی۔ اسوقت یہ 0.130 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6700 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم Bullish Rally کے تسلسل کیلئے اسے 0.6730 کی اہم مزاحمتی حد عبور کرنا ضروری ہے جو کہ اس کی 20 روزہ Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔

  • نیوزی لینڈ ڈالر اوسط درجے کی Gains کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر آج ایشیائی سیشنز کے آغاز پر 0.6200 سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم مثبت چینی ڈیٹا کے اثرات کیوی ڈالر پر بھی مرتب ہوئے اور NZDUSD اوسط درجے کی Gains حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    تاہم اسوقت بھی یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے جو کہ اس کے Bullish چینل کا آغاز ہے۔ اوپر کے لیولز پر اپنی ریلی کو وسعت دینے کیلئے اسے 0.6200 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوہر پہلی مزاحمتی حد 0.6210 کو عبور کرنا ضروری ہے۔ تاہم کیوی پیئر اسکے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

    دستبرداری

    انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

    متعلقہ مضامین

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Back to top button