منفی برطانوی رپورٹس: GBP/USD کے Bears نے گرفت مضبوط کر لی

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.863 فیصد کمی کے ساتھ 1.2180 کی سطح پر آ گیا ہے جسکی بنیادی وجوہات میں آج جاری ہونیوالی برطانوی Services PMI رپورٹ کے منفی اعداد و شمار ہیں۔ عالمی معاشی سروے کے ادارے S&P Global کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) میں خدمات کے شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (Services PMI) 48.8 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھی PMI کے اعداد و شمار اتنے ہی ظاہر کئے گئے تھے۔ دوسری طرف متفرق شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (Composite PMI) 48.2 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ میں یہ انڈیکس 48.3 رہا تھا۔

اس طرح ابتدائی رپورٹس کی نسبت حتمی ڈیٹا میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔ جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مندرجات سے واضح ہو رہا ہے کہ نئے کاروبار کے شروع کئے جانے میں جنوری 2021ء سے لے کر اب تک مسلسل کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائےضروریہ کی خریداری میں کمی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ برطانیہ میں معیار زندگی اور صارفین کی قوت خرید میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ جاری کرنیوالے ادارے S&P Global نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت برطانیہ پہلے ہی کساد بازاری (Recession) کا اعتراف کر چکی ہے اور گذشتہ ماہ کے دوران برطانوی معیشت میں مزید سکڑاؤ دیکھا گیا ہے ۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مسلسل گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جبکہ امریکیISM Services کے مثبت ڈیٹا کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر بھی جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ جس سے برطانوی پاؤنڈ بتدریج اپنی گذشتہ ہفتے کے Gains کھو رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ آج منفی ٹریگرز کی وجہ سے آج اپنے Bulls کی 9 نومبر سے جاری طاقت کھو کر 1.2345 کی بلند ترین سطح سے نیچے 1.2275، 1.2225 کے مضبوط سپورٹ لیولز توڑ کر 1.2200 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کا انڈیکیٹر 56 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ Bearish پریشر کی علامت ہے
موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2200, 1.2225 اور 1.2275 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 1.2175, 1.2125 اور 1.2075 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bearish اور 35 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجوعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔ یہ اپنی 20SMA سے اوپر جبکہ 100 اور 200SMA سے نیچے ٹڑیڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button