یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ اسپینش الیکشنز اور Earning Reports پر فوکس

منفی جرمن رہورٹس ریلیز ہونے پر Dax30 میں گراوٹ

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ سرمایہ کار مختلف کمپنیوں ک Earning Reports اور اسپینش الیکشنز پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں محتاط انداز کا مسلسل دوسرا روز

آج مسلسل دوسرے دن بھی یورپی مارکیٹس میں محتاط ٹریڈ جاری ہے۔ گذشتہ روز برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو ضمنی الیکشنز میں ںھاری شکست کے بعد مختلف یورپی مارکیٹس میں شدید فروخت دکھائی دی۔ جس سے ایوان نمائندگان میں اسکی دو نشستیں کم ہو گئی ہیں اور ایک نیا سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس چار وزرائے اعظم کو معاشی بحران کے باعث استعفی دینا ہڑا تھا۔

ماہرین اسے رشی سوناک کیلئے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ انہیں اپنی پالیسیوں کی دارلعوام سے منظوری کیلئے لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس کی طرف دیکھنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ آئندہ برس ملک میں عام انتخابات بھی ہونیوالے ہیں۔ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت اسپین میں بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے پیڈرو سانچز کی جماعت کو ممکنہ طور پر اتوار کے روز شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اب تک کئ تمام سروے اور رائے عامہ کے جائزوں میں انکی ہوزیشن خاصی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

یورپ میں مختلف کمپنیاں اپنی معاشی رپورٹس پیش کر رہی ہیں۔ جس کے باعث پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سوئس معدنی کمپنی Glencore اور کئی اہم بینکوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ جس کے باعث اسٹاکس میں سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔

مارکیٹس کی صورتحال

DAX30 میں منفی جرمن ہروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کے اعداد و شمار سامنے آنے پر مندی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 73 پوائنٹس کی کمی سے 16131 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 3 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ اسپینش الیکشنز اور Earning Report پر فوکس

گذشتہ روز کی شدید گراوٹ کے بعد FTSE100 آج کے ابتدائی سیشن میں کسی حد تک بحال ہو رہا ہے۔ انڈیکس 26 پوائنٹس کی معمولی تیزی سے 7672 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7639 سے 7672 کے درمیان ہے جبکہ برطانوی بینچ مارک میں 15 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ اسپینش الیکشنز اور Earning Report پر فوکس

اسپینش بینچ مارک IBEX35 آج بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے انڈیکس 24 پوائنٹس کی تیزی سے 9544 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ibex35

CAC40 میں بھی ملا جلا رجحان اور کم والیوم کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے سے 7427 پر آ گیا ہے۔ تاہم اسوقت تک مارکیٹ میں محض 1 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

CAC40

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) اور FTSEMIB میں بھی محتاط انداز اور کم والیوم کے ساتھ ٹریڈ یو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button