پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ IMF کے ساتھ مذاکرات اور نویں جائزے کی تکمیل کے حتمی فیصلوں کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

KSE100 انڈیکس 58 پوائنٹس کے اضافے سے 40731 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40619 سے 40985 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 53 پوائنٹس کی تیزی سے 15244 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اہم معاشی فیصلوں کے انتظار میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ آج شیئر بازار میں 293 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 170 کے شیئرز میں تیزی، 102 میں کمی جبکہ 21 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button