امریکی اسٹاکس میں مندی، فیڈرل ریزرو کے پالیسی ریٹس بیانات

امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام مندی ہر ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ فیڈرل ریزرو کے پالیسی ریٹس بیانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں جاری ہونیوالا امریکی ڈیٹا امریکی معیشت پر افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا ہے۔ بالخصوص فیڈ کے ترجیحی گیج Core PCE Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار کے ریلیز ہونے سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں جارحانہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل جاری رہنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جس کے بعد مرکزی بورڈ کے اراکین مختلف بیانات میں افراط زر کے 3 فیصد ہدف اور لیبر مارکیٹ کے استحکام تک شرح سود میں مسلسل اضافے پر زور دیا۔ جس کے رسک فیکٹر سے U.S Bonds Yields میں اضافہ اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب میں کمی آئی۔

اسٹاکس ٹریڈ کیلئے رسک کے عوامل اور فیڈرل ریزرو بارے بے یقینی

حالیہ دنوں میں وال اسٹریٹ کے فلور پر کئی عوامل موضوع بحث رہے۔ امریکی صدر کے دورہ یوکرائن کے بعد روس کی طرف سے تخفیف اسلحہ کے معاہدے کی منسوخی اور چین کے ساتھ تعلقات میں آنیوالا اتار چڑھاؤ۔ یہ سب وہ عوامل ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن رہنے اور نئی پوزیشنز لینے سے روکے ہوئے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق ان رسک فیکٹرز کے ساتھ جب فیڈ کے اراکین کئی انواع کے بیانات دیں گے تو مارکیٹ کے موڈ میں بے یقینی حیران کن نہیں۔ FOMC کی سابقہ میٹنگ میں توقعات سے کم شرح سود کے باوجود جیروم پاول کی پریس کانفرنس نے مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے سوال کو ادھورا چھوڑ دیا۔ جس کے بعد سرمایہ کاروں کا یہ ردعمل یقینی تھا۔

اسٹاکس کی موجودہ صورتحال

آج بھی امریکی اسٹاکس منفی رجحان پر بند ہوئے ۔ Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 232 پوائنٹس کی مندی سے 32656 پر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 32873 سے 32636 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ Nasdaq میں کاروباری سرگرمیاں ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں ۔Nasdaq100 انڈیکس 15 پوائنٹس کم ہو کر 12042 کی سطح پر آ گیا۔ شیئر والیوم 1 ارب 60 کروڑ سے تجاوز کر گیا جبکہ ٹریڈنگ رینج 11435 اور 11548 کے درمیان رہی۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) آج کے سیشن میں اتار چڑھاؤ کی شکار دکھائی دی۔ NYSE Composite انڈیکس 63 پوائنٹس کی گراوٹ سے 15428 پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 15427 اور بلند ترین 15518 رہی۔ S&P آج بھی ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔ S&P500 انڈیکس 12 پوائنٹس نیچے 3970 پر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button