PSX میں منفی رجحان ، ADP کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ.

ریونیو اور اصلاحاتی عمل کے حوالے سے سنگین مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے

PSX میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا.  ADP کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ اور سنگین مسائل کی نشاندہی کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز دیکھنے میں آیا .

ADP کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ کے PSX پر اثرات .

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستانی معیشت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے. جس میں ریونیو اور اصلاحاتی عمل کے حوالے سے سنگین مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے . جبکہ مراعات یافتہ طبقے میں  ٹیکس چوری کے حوالے سے پائے جانیوالے رجحان کو بھی حصّہ بنایا گیا ہے .

PSX میں منفی رجحان ، ADP کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ.

معاشی منظر نامے  کے مزید منفی ہونے کے سنگین خطرات سے خبردار کرتے ہوئے ایشیائی  ڈویلپمنٹ  بینک نے  کہا ہے کہ ملک کا اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درامد  معاشی استحکام اور گروتھ ریٹ  کی مرحلہ وار  بحالی کے لیے اہم ہوگا۔

اس خصوصی رپورٹ کا عنوان سپتمبر 2023 رکھا گیا ہے .رپورٹ میںے کہا گیا ہے  کہ معاشی اصلاحات اور ایڈجسٹمنٹ  پروگرام پر سختی سے عمل  کرنے کی صورت میں ملک قلیل المدتی بنیادوں پر  میکرو اکنامک  استحکام اور بحالی کے ٹریک پر  آ جائے گا ۔ معاشی  سال کے اختتام تک شرح نمو  1.9 فیصد  رہنے جب کہ کنزیومر پرائس انڈیکس   29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد تک آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ملک گزشتہ دو سالوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے . طویل المدتی بنیادوں پر مضبوط معیشت کے لئے انتخابات کا جلد انقعاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے . ADP کے مطابق نگران حکومتیں ہمیشہ محدود مینڈیٹ ہی حامل ہوتی ہیں . اس لئے بڑے چلّنجز سے نمٹنے کے لئے عوامی حمایت یافتہ سیٹ اپ کی ضرورت ہوتی ہے .

عالمی بحران کے ممکنہ اثرات.

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  سخت عالمی معاشی حالات ، کساد بازاری اور یوکرین جنگ  میں تیزی آنے کی صورت میں  رسد میں آنے والی رکاوٹیں پاکستانی معیشت پر بھی  اثر انداز ہوسکتی ہیں. جبکہ کروڈ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمت سے بھی پاکستان اور اس جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے مشکلات پیدا ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا . چین امریکہ تناؤ سے بھی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے .

مارکیٹ کا ردعمل .

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا . تاہم دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا . KSE100 انڈیکس 20 پوائنٹس کمی سے 45889 پر بند ہوا . اسکی کم ترین سطح 45808  رہی .

PSX میں منفی رجحان ، ADP کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ.

دوسری طرف KSE30 میں معاشی سرگرمیاں 51 پوائنٹس نیچے 16086 پر بند ہوئیں . اسکی رینج 16064 سے 16176 کے درمیان رہی .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button