PSX میں منفی رجحان ، IMF کی نئی شرائط

PSX میں منفی رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ IMF کی نئی شرائط ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے تمام ضروری اور پیشگی اقدامات کے باوجود مطالبہ کیا ہے کہ فائنانسنگ کرنیوالے ممالک سے تحریری طور پر پوری مدت کیلئے معاشی مدد کی یقین دہانی حاصل کی جائے۔ سنگین معاشی بحران کی شکار پاکستان حکومت اس کے لئے بھی تیار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تا کہ آئی۔ایم۔ایف کے نئے مطالبے کو پورا کیا جا سکے۔

امریکہ سے مداخلت کی اپیل

پاکستانی وزارت خارجہ اور خزانہ نے باضابطہ طور پر امریکہ سے عالمی ادارے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے درخواست کی یے۔ جس کے جواب میں گذشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے بیان میں توقع ظاہر کی تھی کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان معاملات آئندہ جند روز میں طے پا جائیں گے اور امریکہ اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ اس کے باوجود گذشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پروگرام کی بحالی کیلئے قرض خواہوں سے تحریری معاہدے کا مطالبہ پیش کر دیا۔

امریکہ کے علاوہ پاکستانی حکومت نے چین اور خلیجی ممالک سے بھی توین جائزے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب نے معاشی مڈکلات ختم ہونے تک موجر ادائیگیوں پر کروڈ آئل کی سپلائی پر آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔ جبکہ قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX), شمسی اور ونڈ پاور کے شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنیکا اعلان کیا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ تاہم نماز جمعہ کے وقفے سے پہلے ٹرینڈ منفی سمت اختیار کر گیا۔ جبکہ دوسرے سیشن میں سرمایہ کار اپنی پوزیشنز فروخت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ KSE100 انڈیکس 358 پوائنٹس کی کمی سے 41335 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 41328 اور بلند ترین 41808 رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 147 پوائنٹس مندی سے 15370 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15366 سے 15563 کے درمیان ہے۔ کیپیٹل مارکیٹ میں اسوقت تک 10 کروڑ 4 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

شیئر بازار میں 291 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 111 کی قدر میں تیزی، 159 میں کمی جبکہ 21 کی اسٹاک ویلیو میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جبکہ ٹرانزیکشنز کی تعداد 61759 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button