آئی۔ایم۔ایف کے ساتھ مذاکرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم۔ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا۔ حکومت کی طرف سے عالمی ادارے کی شرائط تسلیم کئے جانے جانے کے بعد پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

KSE100 میں دن کا اختتام 801 پوائنٹس کے اضافے سے 40673 کی سطح پر ہوا۔ ٹریڈنگ رینج 39871 سے 40717 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی کاروباری سرگرمیاں 292 پوائنٹس کی تیزی سے 15190 پر بند ہوئیں۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 14897 اور بلند ترین 15215 رہی۔

مارکیٹ میں 15 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ شیئر بازار میں 334 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا جن میں دے 216 کے اسٹاکس کی قدر میں تیزی، 94 میں کمی جبکہ 24 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 1 لاکھ کے ساتھ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) دوسرے اور 77 لاکھ شیئرز کے لین دین سے پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL) تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button