ایشیئن مارکیٹس کی پرفارمنس کا جائزہ۔

آج  ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی خبروں اور صنعتی پیداوار میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹس اسوقت دباؤ میں ہیں۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ میں مکسڈ ٹرینڈ رہا۔ لیکن دن کے اختتام پر انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  28868 کی سطح پر آ گیا۔ چین کی شنگھائی مارکیٹ کا کمپوزیٹ انڈیکس پچھلے ہفتے کی سطح سے ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ یعنی 3277 پر اختتام پزیر ہوا۔ ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ کا ہینگ سینگ انڈیکس 210 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19830 کے لیول پر بند ہوا۔ یعنی 20 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج 41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7105 کے لیول پر بند ہوئی۔ کورین کوسپی مارکیٹ 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2533 پر بند ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ کی مارکیٹ 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11847 پر اختتام پزیر ہوئی۔ تائیوان کے ٹی۔سیک انڈیکس میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے بعد  3 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15420 پر ہوا ان کے علاوہ انڈیا کی ممبئی سینسیکس 379 پوائنٹس کے اضافے سے 59842 کی سطح پر بند ہوئی۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کے ممبئی سینسیکس نے اگر موجودہ مومینٹم برقرار رکھا تو 60 ہزار کی حد عبور کرنیوالی ایشیاء کی پہلی مارکیٹ بن جائے گی اور اسوقت مارکیٹ محض اس ہدف سے 158 پوائنٹس کے فاصلے پر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button