پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا۔ IMF کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی آخری شرط گیس سیکٹر میں گردشی قرضوں کے خاتمے پر اتفاق سے شیئر مارکیٹ کے انرجی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL), آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC)، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP) کے شیئر والیوم میں اضافے سے PSX کا مجموعی منظر نامہ بھی مثبت ہوا اور دیگر اسٹاکس میں خریداری نظر آئی۔

آج KSE100 انڈیکس 200 پوائنٹس کے اضافے سے 41723 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 41846 رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 82 پوائنٹس کی تیزی سے 15745 پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15610 سے 15745 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 29 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 12 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

آج کا والیوم لیڈر 6 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 25 لاکھ کے شیئر والیوم کے ساتھ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) دوسرے اور 1 کروڑ 58 لاکھ کے ساتھ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) تیسرے نمبر پر رہا۔ مجموعی طور پر 359 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 190 کی اسٹاکس ویلیو میں تیزی، 140 میں مندی اور 29 اسٹاکس بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئی۔ شیئر بازار میں 1 لاکھ 39 ہزار ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button