امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ رسک فیکٹر میں کمی

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کریڈٹ سوئس ڈیل سے رسک فیکٹر میں کمی ہے۔ 10 مارچ کو سلیکون ویلی بینک (SVB) کے دیوالیہ ہونے اور بینکنگ کرائسز یورپ تک پھیلنے کے بعد سے پہلی بار عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں بالخصوص بینکوں کے شیئرز میں تیزی دیکھی گئی۔ امریکی اور سوئس حکومتوں کی زیر نگرانی طے پانے والی ڈیل کا ابتدائی ردعمل گذشتہ روز امریکی اور ایشیائی مارکیٹس میں گراوٹ کی شکل میں سامنے آیا۔ تاہم یورپی سرمایہ کاروں کے مثبت موڈ سے اسٹاکس مثبت منظرنامہ پیش کرنے لگے۔

کریڈٹ سوئس بینک فروخت ڈیل کیا ہے ؟

گذشتہ روز مبینہ طور پر دیوالیہ ہو جانیوالے کریڈٹ سوئس بینک حکومت کی مداخلت اور سوئس نیشنل بینک (SNB)، فیڈرل ریزرو (Fed), یورپی سینٹرل بینک (ECB) سمیت طاقتور عالمی بینکوں کی زیر نگرانی ہونیوالے مثبت مذاکرات کے نتیجے میں یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کو 3 بلیئن فرانک میں فروخت کر دیا گیا۔ جس سے باضابطہ طور پر ڈیفالٹ کئے بغیر کریڈٹ سوئس کی لیکوئیڈیٹی کے تمام معاملات طے پا گئے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مضبوط ترین مالیاتی نظام کے حامل سوئٹزرلینڈ کے امریکہ سے شروع ہونیوالے اس مالیاتی بحران کی لپیٹ میں آنے سے بین الاقوامی نظام کے بکھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید گراوٹ کی شکار تھیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کریڈٹ سوئس کو بچانے کیلئے بائیڈن اور سوناک انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

امریکی اسٹاکس کا ردعمل

امریکی اسٹاکس میں ایک ہفتے کی شدید مندی کے بعد آج بحالی کی لہر دیکھی گئی۔ Dow Jones Industrial Average میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 382 پوائنٹس اضافے سے 32244 کی سطح پر ہوا۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 1.20 فیصد مستحکم ہوئی جبکہ ٹریڈنگ رینج 31872 سے 32280 کے درمیان رہی۔ ملٹی نیشنل بینکوں کے اسٹاکس میں تو اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم مقامی بینکوں (Local Banks) کی شیئر ویلیو میں اضافہ ہوا۔ SPDR Regional Banking کی اسٹاک ویلیو میں 1 فیصد تیزی رہی۔ ان کے علاوہ First Citizens اور Fifth Third Bancrop بھی والیوم لیڈرز رہے۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں کاروباری دن مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ NYSE Composite انڈیکس 178 پوائنٹس کے اضافے سے 14777 پر بند ہوا۔ Nasdaq100 ملے جلے رجحان کے ساتھ 42 پوائنٹس مثبت سمت میں پیشقدمی سے 12562 پر بند ہوا۔ S&P500 بھی 34 پوائنٹس تیزی سے 3951 پر آ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بدھ کے روز امریکی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد اسٹاکس کی حتمی سمت متعین کی جا سکے گی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button