مثبت کرنٹ اکاؤنٹ اور سرمایہ کاری رپورٹ، PSX میں مثبت رجحان۔

مثبت کرنٹ اکاؤنٹ اور سرمایہ کاری رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد PSX میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جنوری 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 90 فیصد کمی کے ساتھ 24 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ جو کہ گذشتہ برس 2 ارب47 کروڑ ڈالر تھا۔ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات (Imports) پر عائد پابندیاں ہیں۔ دوسری طرف محکمہ شماریات نے جنوری 2023ء کی غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign Direct investment) رپورٹ جاری کر دی ہے۔۔ جس کے مطابق گذشتہ ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ ڈالر سے سو فیصد اضافے کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

نامساعد حالات اور سنگین معاشی بحران کے باوجود نومبر اور دسمبر کی نسبت قطر، متحدہ عرب امارات اور آزربائیجان کی جانب سے انرجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری سے مجموعی منظر نامہ مثبت رہا۔ قطر کی طرف سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDC) اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) کے 50 فیصد سے زائد شیئرز کی خریداری کیلئے بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔ جس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

نصف سالہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا۔ اگرچہ ماہانہ اعداد و شمار مثبت ہیں تاہم شہ ماہی ڈیٹا 75 فیصد کم ہوا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں جولائی سے دسمبر 2022ء کے دوران چین سے 6 کروڑ ڈالر جبکہ جاپان سے 13 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔ جاپانی سرمایہ کاری اسٹاکس میں ریکارڈ کی گئی۔ دونوں رپورٹس کے پبلش ہونے سے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں. اسٹاک ایکسچینج کے شیئر والیوم اور کیپیٹلائزیشن میں گذشتہ 10 روز کی نسبت متاثر کن حجم دیکھا جا رہا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 225 پوائنٹس کی تیزی سے 40898 کی سطح پر آ گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 40964 اور کم ترین 40673 ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 68 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15393 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15324 سے 15430 کے درمیان ہے۔ آج شیئر بازار میں ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز ہیں۔ ان کے علاوہ آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سیمنٹ سیکٹر کے اسٹاکس کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شیئر مارکیٹ میں 313 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 167 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 132 میں کمی جبکہ 14 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسوقت تک 5 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جن کی مجموعی قدر 2 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button