PSX میں تیزی، سعودی عرب کی IMF کو یقین دہانی

PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ جس کی بنیادی وجہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالرز فنڈنگ کی IMF کو یقین دہانی ہے۔ جس کی عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی حکومت نے گذشتہ روز IMF کے مطالبے اور پاکستانی حکومت کی درخواست پر تحریری یقین دہانی کی شرط پوری کر دی۔ جس کے بعد معاشی پروگرام کی بحالی کیلئے سنگین معاشی مسائل میں گھرے ہوئے ملک کی توجہ متحدہ عرب امارات کی طرف مرکوز ہو گئی ہے

۔ جس سے نہ صرف فنڈنگ کی گارنٹی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ 1 ارب ڈالر کے مرکزی بینک ڈیپازٹس بھی متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اماراتی حکام سے مذاکرات کیلئے آج ابوظہبی روانہ ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیرونی فنڈنگ کے حوالے کے حوالے شرائط پوری ہونے کے بعد آئی۔ایم۔ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

دوسری طرف ذرائع توانائی کے حوالے سے سبسڈی کا خاتمہ بھی عالمی ادارے کے مطالبات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستا پیٹرول اسکیم متعارف کروائی تھی۔ تاہم IMF نے اسے مذاکرات کے ایجنڈے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقعات

قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں براہ راست سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے کیلئے ابتدائی اقدامات اٹھا چکا ہے۔ تاہم پاکستان میں سیاسی بے یقینی کی وجہ سے یہ معاملہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے۔

ان کے علاوہ قطر اور بحرین پیٹروکیمیکل اور شمسی توانائی کے شعبوں پر بڑے پراجیکٹس شروع کرنے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ دوہا حکومت آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر میں PPL اور OGDC کے نصف شیئرز کی خریداری کیلئے مذاکرات کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر یہ 12 سے 15 ارب ڈالرز کے منصوبے ہیں۔ لیکن اس سلسلے میں سیاسی صورتحال بڑی رکاوٹ ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئر والیوم دیکھا نظر آیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد تمام سیکٹرز میں بھرپور خریداری ریکارڈ کی گئی۔ KSE100 انڈیکس 633 پوائنٹس تیزی سے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر کے 40350 کی سطح پر آ گیا۔

اسکی کم ترین سطح 39717 جبکہ بلند ترین 40374 رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 284 پوائنٹس اضافے سے دو ہفتوں کے بعد 15 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر کے 15046 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14761 سے 15059 کے درمیان رہی۔

کیپیٹل مارکیٹ میں 17 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کے ساتھ سلک بینک لیمیٹڈ (SILK) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) دوسرے اور 1 کروڑ 9 لاکھ شیئرز کے تبادلے سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ (TELE) تیسرے نمبر پر رہا۔

آج شیئر بازار میں 354 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 253 کی قدر میں تیزی، 79 میں مندی اور 22 کی قدر تبدیل نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button