Bitcoin Price تین سال بعد 56 ہزار سے اوپر آ گئی ، Red Sea Seizure سے طلب میں اضافہ

Spot ETF Fever continues by strong volumes in Digital Assets after Global Supply Disruption

Bitcoin Price میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے ،  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency تین سال کے بعد نفسیاتی ہدف 56 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے . جبکہ United States اور اتحادیوں کی طرف سے Yemen کے Houthi Rebels پر حملوں کی نئی سیریز اور Global Geopolitical منظرنامے پر آنیوالی تبدیلیوں سے Digital Assets کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . Global Supply Disruption سرمایہ کاروں کو Exchange Traded Funds کی طرف راغب کر رہی ہے . 

Middle East کی صورتحال Bitcoin Price پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟

معاشی ماہرین کے مطابق Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشات بالخصوص Red Sea Seizure اور Global Supply Disruption کے نتیجے میں Decentralized Crypto Assets کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . گزشتہ روز Yemen  پر حملوں سے Exchange Traded Funds کی خرید داری میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے .

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز  ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر اتحادی ممالک کی طرف سے حملوں کا نیا تسلسل شروع کیا گیا  . جس کا مقصد Red Sea  میں عالمی تجارت بحال کرنا ہے .

Red Sea Seizure اور Global Trade کو لاحق خدشات.

عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا ہے کہ مختلف ٹھکانوں پر کئے جانے والے ان حملوں میں یمنی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے . عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس سے پیدا ہونے والی Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Bitcoin Investing  میں اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ Global Shipment میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 28 ہزار افراد جان بحق اور 80 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ بھی جاری ہے.

گزشتہ کئی ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے. یہی وہ محرک ہے جس سے ایک نیے Crypto Fever کا آغاز ہوا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران خرید داری کی بڑی ریلی اور 4 ہزار ڈالرز تیزی سے BTC نفسیاتی ہدف 56 ہزار سے اوپر آ گیا . یہاں پر مستحکم ہونے کی  صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 58 ہزار ہو گا . جسے حاصل کرنے اور Candlestick مکمل ہونے پر 59 اور 61 ہزار ڈالرز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائیگی.

Bitcoin Price تین سال بعد 56 ہزار سے اوپر آ گئی ، Red Sea Seizure سے طلب میں اضافہ
Bitcoin Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button