PSX میں تیزی کا تسلسل برقرار ، انرجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری .

KSE100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا . 

PSX میں تیزی کا تسلسل آج  نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار ہے .  KSE100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے . انرجی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سبب کیپٹل مارکیٹ مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . 

غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ سے PSX میں تیزی.

اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ تیزی  پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی،  ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ پاک ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔

ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق انرجی سیکٹر کے ساتھ ہے . نجکاری کمیشن کے قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والی بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے . جبکہ SNGPL اور SSGC میں کا محرک OGRA کی وہ سمری ہے جو کہ آج کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی ہے . جس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 2 سے 3 سو فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے . چنانچہ آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر میں آنیوالی اس تیزی کی وجہ سے انڈیکس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . 

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ، ایکسپورٹ آرڈرز اور آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا رجحان .

اختتام ہفتہ پر آٹو موبائل سیکٹر میں بڑی پیشرفت سامنے آئی. جب مختلف کمپنیوں نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 5 سے دس لاکھ روپے تک کی کمی کر دی . اس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کا مستحکم ہونا ہے . پاکستان وہیکلز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خام مال کی درآمدات بحال ہونے سے بھی قیمتیں ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملی ہے . تاہم اسکا سب سے بڑا سبب پاکستانی روپے کا مضبوط ہونا ہے .

PVA کے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ تنزانیہ ، گھانا اور ویت نام کی طرف درآمدی آرڈرز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں اور 185 گاڑیوں پر مشتمل پہلی کھیپ ان ملکوں کو برامد کر دی گئی ہے . اس طرح تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کاریں اور ہیوی گاڑیاں بیرونی مارکیٹس میں فروخت ہونے جا رہی ہیں . جو کہ برآمدی شعبے کے لئے انتہائی خوش آئند ہے . اسی لئے آج HONDA اور سیکٹر کی دیگر کمپنیوں میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے . 

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 انڈیکس   498  پوائنٹس کے اضافے سے  51230 پر آ گیا ہے .. اس طرح مسلسل چوتھے روز  گلوبل اسٹاکس  میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 50924 سے 51419 کے درمیان ہے . بتاتے چلیں کہ یہ سات سال کے بعد ہوا ہے کہ انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے .  ایشیائی مارکیٹس میں PSX سے اوپر صرف Mumbai Synsex ہے .

PSX میں تیزی کا تسلسل برقرار ، انرجی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری

دوسری طرف KSE30 بھی 183 پوائنٹس اوپر 17642 پر آ گیا ہے . اسکی بلند ترین سطح 17735 رہی .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button