یورپی اسٹاکس میں مثبت رجحان، چینی مثبت ڈیٹا اور گلوبل گروتھ

یورپی اسٹاکس میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ نصف سالہ مثبت چینی ڈیٹا اور گلوبل گروتھ کی پیش گوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جاری ہونیوالے چینی معاشی رپورٹس سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف آ رہی ہے۔ جس سے MSCI World Equity Index, جو کہ دنیا کے 47 بڑے ممالک کی ایکوئیٹیز کی نمائندگی کرتا ہے میں تیزی کی لہر اور اسٹاکس کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری کے خطرات کے باوجود چینی معیشت کی بحالی گلوبل گروتھ میں اضافے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ بالخصوص 2022ء کے آخری 6 ماہ کی Services PMI رپورٹ اور Chinese Employment Data گذشتہ 3 سال کے مثبت ترین اعداد و شمار ہیں۔ جس سے سرمایہ کاروں میں رسک فیکٹر کم ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آج ایشیائی اور آسٹریلیئن اسٹاکس میں آنیوالی مثبت لہر نے یورپی ایکوئیٹیز کو بھی متاثر کیا۔ کیونکہ MSCI انڈیکس میں آج 0.3 فیصد اور رواں ہفتے کے دوران 0.8 فیصد استحکام عالمی شرح نمو میں بھی اضافے کی علامت ہے۔

یوکرائن جنگ کے اختتام کیلئے چینی فارمولا۔ یورپ کے لئے مثبت آثار

آج عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے متحرک ہونے کی ایک اور اہم وجہ یوکرائن جنگ کے اختتام کیلئے چین کی طرف سے دیا جانیوالا فارمولا ہے۔ اگرچہ یورپی راہنما اسے اس لئے مکمل طور پر قابل قبول قرار نہیں دے رہے کیونکہ جنگ بندی کے لئے روسی افواج کے یوکرائنی سرزمین سے انخلاء کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنیسکی کے خیال میں یہ ایک بڑے ڈیڈ لاک کے خاتمے کو ظاہر کر رہا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کے بعد سے اب تک چین نہ صرف نیوٹرل رہا ہے بلکہ کسی حد تک روس کی طرف جھکاؤ بھی رکھتا ہے۔ اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جو روسی صدر پیوٹن کو جنگ بندی پر آمادہ کر سکتا ہے۔ زیلنیسکی کے مطابق یورپ اور عالمی دنیا کو اس چینی کوشش پر خوش آمدید کہنا چاہیئے۔ ان کے مطابق پروٹوکولز کا فرق بات چیت سے کم ہو سکتا ہے۔ G-20 کانفرنس کے موقع پر چین کی جانب سے جنگ بندی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ آج دنیا بھر کے اسٹاکس میں تیزی کا بڑا محرک ہے۔

یورپی مارکیٹس کی صورتحال

آج FTSE100 کے علاوہ دیگر تمام یورپی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کا بہترین رجحان اور متاثرکن شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں ۔ برطانوی افراط زر کی منفی سروے رپورٹس کہ وجہ سے انڈیکس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جو کہ 3 پوائنٹس کی کمی سے 7940 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Dax30 میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی تیزی ہے۔ انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے سے 15463 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15503 رہی۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 2 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ کیپیٹلائزیشن میں 0.92 فیصد اضافہ ہوا۔

دیگر یورپی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 میں 42 پوائنٹس کی تیزی ہے۔ جس سے انڈیکس 7326 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7308 سے 7346 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ 2 کروڑ 13 لاکھ کا شیئر والیوم حاصل کر چکی ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں آج قدرے مندی کا رجحان ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں اسکے Banks Deposits کی منفی رپورٹ ہے۔ انڈیکس 28 پوائنٹس کی مندی سے 11137 پر آ گیا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے اس اٹالیئن مارکیٹ کا Composite Index اسوقت 354 پوائنٹس کے اضافے سے 27751 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکا شیئر والیوم 19 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ہے۔ IBEX35 میں بھی تیزی کا مومینٹم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 92 پوائنٹس کی تیزی سے 9419 پر پہنچ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 9357 سے 9439 کے درمیان ہے۔

HEX اسوقت 111 پوائنٹس کی تیزی سے 11384 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یورپی مارکیٹس گذشتہ ایک ہفتے کی محدود رینج کے بعد آج اپنے کھوئے ہوئے لہولز بحال کر رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button