Nasdaq میں تیزی، دیگر امریکی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

Nasdaq میں تیزی جبکہ دیگر امریکی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ Weekly Jobless Claims کے توقعات سے منفی اعداد و شمار ہیں۔ مارچ کے آخری ہفتے بیروزگاری کے دعووں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار رہی۔ جبکہ متوقع کلیمز 2 لاکھ تھے۔ اس کے علاوہ Monthly Unemployment Report بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ملک میں مارچ 2022ء کے دوران 89703 ملازمتوں کی کمی واقع ہوئی جبکہ فروری میں یہی تعداد 77770 تھی۔ منفی ڈیٹ واضح طور پر افراط زر کے اثرات ظاہر کر رہا ہے۔ جسکے رسک فیکٹر سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایسٹر کی تعطیلات کے باعث آج آخری کاروباری دن ہے۔ اس لئے آج سرمائے کے انخلاء کے باعث مارکیٹس سست روی کی شکار ہیں۔ آج دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اسٹاکس (Tech Stocks) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ جسکے مثبت اثرات Nasdaq پر مرتب ہوئے ہیں۔

آج Nasdaq میں تیزی کا رجحان ہے۔ جسکی وجوہات اوپر بیان کر دی گئی ہیں۔ لیکن ٹیکنالوجی جوائنٹس کی مارکیٹ Jobless Claims کی وجہ سے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی۔ انڈیکس 72 پوائنٹس کے اضافے سے 12 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 12068 پر آ گئی ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11898 سے 12075 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 36 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ Dow Jones Industrial Average میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 29 پوائنٹس کی تیزی سے 33512 پر محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ مارکیٹ نے دن کا آغاز 33420 سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 33325 اور بلند ترین 33525 رہی۔ اس کا شیئر والیوم 13 کروڑ 12 لاکھ ہے۔ جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا۔

دیگر امریکی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو S&P میں سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی سے ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ S&P500 انڈیکس 11 پوائنٹس اکے اضافے کے ساتھ 4101 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسکا کاروبار 4069 سے 4104 کے درمیان یو رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی دیگر امریکی اسٹاکس کی طرح ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 24 پوائنٹس کے اضافے سے 15392 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 0.12 فیصد وسعت اختیار کر چکی ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Russel2000 کا جو کہ 4 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 1756 پر آ گئی ہے۔ مختصر اختتام ہفتہ کے باعث اسٹاکس میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button