ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان، تھائی اور ٹرکش الیکشنز پر فوکس
ایشیائی اسٹاکس میں آج مثبت رجحان نظر آ رہا ہے ۔ جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سرفہرست تھائی لینڈ اور ترکی میں ہونیوالے الیکشنز ہیں۔ تھائی انتخابات میں اپوزیشن اصلاح پسند سیکولر جماعت Move Forward Party نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ جس کے بعد ملک میں 10 سالہ بالواسطہ فوجی اقتدار کا اختتام یقینی نظر آ رہا ہے۔
ایشیائی اسٹاکس پر الیکشنز نتائج کیسے اثرانداز ہو رہے ہیں۔
ایشیائی اور عالمی اسٹاکس پر تھائی لینڈ اور ترکی میں ہونیوالے الیکشنز اثر انداز ہو رہے ہیں۔ کیونکہ دونوں سے عالمی سیاست میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ ترکی میں صدر طیب اردگان کو اپنے 21 سالہ دور اقتدار کے سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے لیکن کوئی بھی امیدوار فیصلہ کن اکثریت حاصل نہیں کر پایا۔ اس طرح انتخابی عمل رن آف مرحلے تک وسعت اختیار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
تھائی الیکشنز میں غیر متوقع طور پر فوج کی حمایت یافتہ حکمران جماعت کو شکست دے کر آئینی حکمرانی کا راستہ بحال کیا ہے۔ یہ دونوں الیکشنز عالمی منظر نامے پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور سرمایہ کاروں کے موڈ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج یورپی اسٹاکس پر بھی نیٹو کے اہم رکن ترکی میں ہونیوالے انتخابات اثر انداز ہوں گے۔ جبکہ تھائی الیکشنز کو مغربی سیکولر جمہوریت اور چینی سوشلزم کے حامیوں میں ہونیوالا ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔
ایشیائی مارکیٹس کی صورتحال
آج Nikkei225 میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 29626 کی سطح پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 29475 اور بلند ترین 29629 رہی
۔ Hang Seng میں بھی 339 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروباری دن کا اختتامی سیشن جاری ہے۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عالمی انڈیکس 19985 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 19498 سے 20063 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 2 ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ تیزی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں ریکارڈ کی گئی۔
چینی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو Shanghai Composite میں 38 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ 3310 پر آ گیا ہے۔ چینی مارکیٹ کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 1.17 فیصد مستحکم ہوئی۔
Shenzhen میں سرمایہ کاری کا بہترین رجحان نظر آ رہا ہے انڈیکس 172 پوائنٹس اوپر 11178 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 10995 اور بلند ترین 11178 رہی
۔ KOSPI اور Straight Times Index میں ملا جلا اور قدرے مثبت رجحان رہا۔ آج کے سیشن کا سب سے نمایاں پہلو امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اسٹاک ویلیو میں ہونیوالا اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔