GBPUSD کی قدر میں گراوٹ، UK Retail Sales دسمبر میں 3.2 فیصد سمٹ گئی.

British Pound plunged below 1.2700 during European Sessions

GBPUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے ، UK Retail Sales Report کے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر European Sessions کے دوران 1.2700 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہوا ہے .

UK Retail Sales Report کی تفصیلات.

Office for National Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران Retail Sales Industry کے حجم میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی ، جبکہ 0.5 فیصد  کی پیشگوئی  تھی . ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو نومبر  2023 کے دوران  اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی تھی . اس طرح مسلسل دوسرے ماہ  British Economy سست روی کی شکار نظر آ رہی ہے . جبکہ صارفین کی Buying Power میں بھی کمی ظاہر ہو رہی ہے .

UK Retail Sales Report
British Retail Sales Report

کیا برطانوی معیشت Recession کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے . ؟

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں  Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں شدید Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .

GBPUSD  کا ردعمل.

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد British Pound to US Dollar کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے . European Sessions کے دوران یہ  1.270 کی نفسیاتی سطح سے نیچے منفی سمت اپنائے ہوئے ہے.

GBPUSD کی قدر میں گراوٹ، UK Retail Sales دسمبر میں 3.2 فیصد سمٹ گئی.
GBPUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button