PSX مندی کے رجحان پر بند تاہم 42100 کی سپورٹ بچانے میں کامیاب

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ ایک موقع پر KSE100 انڈیکس 42100 کی نفسیاتی سپورٹ اور 42 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے آ گیا۔ تاہم نماز جمعہ کے وقفے کے بعد اختتامی سیشن میں انڈیکس 42100 کی سطح کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ آج دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جو کہ دن کے آخر تک برقرار رہا۔ جس کی بنیادی وجوہات میں پاکستان کی تشویشناک سیاسی و معاشی صورتحال کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے قرض کی اگلی قسط کے اجراء کی کسی واضح یقین دہانی کروانے سے گریز ہے جبکہ پاکستان کے تمام عالمی قرضوں کس دارومدار IMF کی طرف سے قرض کی قسط کے حصول پر ہے۔ واضح رہے کہ SBP کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر محض 7 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 243 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42150 پر بند ہوا۔ ایک موقع پر یہ 42 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 41946 پر آ گیا۔ تاہم اختتامی سیشن کے دوران یہ دوبارہ 42100 سے اوپر بحال یوا۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15588 کی سطح ہر بند ہوا۔ آج اسکی کم ترین سطح 15500 کی سپورٹ سے نیچے 15487 رہی۔ تاہم انڈیکس دن کے اختتام پر کسی حد تک بحال ہونے میں کامیاب رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button