پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید مندی سے آغاز

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا انتہائی منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے کے لئے مشاورت کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے مارکیٹ میں آغاز پر ہی شدید سیلنگ سامنے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق سے حکومت ختم ہو جانے کے باوجود تحریک انصاف خیبر پختونخواہ اور دب سے بڑے صوبہ پنجاب میں حکمران ہے۔ حالیہ اعلان کے بعد ملک کی سیاسی بے یقینی اپنی انتہاء کو پہنچ رہی ہے جس کے بعد سرمایہ کار اپنی اسٹاک پوزیشنز فروخت کر کے سائیڈ لائن ہو رہے ہیں۔ KSE100 انڈیکس 687 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 42249 کی سطح پر انتہائی منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آج اس کی کم ترین سطح 42188 رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 279 پوائنٹس کم ہو کر 15539 پر آ گیا ہے۔ یہ بھی آغاز میں 15477 کی کم ترین سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے انتہائی منفی اثرات آنیوالے دنوں میں بھی مارکیٹ پر مرتب ہوتے رہیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button