PSX میں دن کے آغاز میں ملا جلا رجحان

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہان کی اہم ترین تقرریوں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جانے کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مثبت سمت میں ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئے گی تاہم آغاز پر KSE100 انڈیکس 217 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43120 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا تاہم تیزی کا یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس دوبارہ 43 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے آ گیا۔ اسوقت یہ 27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42930 پر ہے۔ اب تک انڈیکس میں 3 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس آغاز میں 15900 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کے بعد 15909 کی سطح تک اوپر جانے کے بعد اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور اسوقت محض 16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15821 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک تھرٹی انڈیکس میں 2 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button