PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا اختتام قدرے مثبت انداز میں ہوا ہے۔ آج مارکیٹ سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی کے باعث ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال ہے۔ گذشتہ ہفتے کے وسط سے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کو بطور ریاست دیوالیہ قرار دیئے جانے کے رسک میں اضافے کی بے بنیاد خبر چلائی جا رہی ہے جس کے بعد سے سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

آج KSE100 کا میں کاروباری سرگرمیاں 30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42761 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ آج اس کی بلند ترین سطح 42853 اور کم ترین لیول 42664 رہا۔ دوسری طرف KSE30 دن کا اختتام 26 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15727 پر ہوا ہے۔ آسکی بلند ترین سطح 15754 اور کم ترین لیول 15670 رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button