PSX میں کاروباری دن ہفتے کا ملے جلے رجحان پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہونے کے بعد آج دن کے آغاز پر مارکیٹ میں توقع کے مطابق تیزی دکھائی دی۔ لیکن مارکیٹ کے پہلے سیشن کے دوران ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ہفتہ وار تعطیلات کے باعث مانیٹری پالیسی آج جاری کئے جانے کے اعلان کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے اور مارکیٹ میں سست روی کا رجحان دیکھنے میں آیا جو کہ آخر تک برقرار رہا۔

آج KSE100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد 33 پوائنٹس کے اضافے سے 42936 کی سطح پر بند ہوئی۔ آج اس کی بلند ترین سطح 43120 اور کم ترین لیول 42876 رہا دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 13 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15818 پر ہوا ہے۔ آج اس اسکی ٹریڈنگ 15872 سے لے کر 15909 کے درمیان ہوئی ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button