PSX میں کاروباری ہفتے کا ملے جلے رجحان کے ساتھ آغاز
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کے بارے میں بھارتی میڈیا کی پھیلائی ہوئی خبروں کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں جبکہ اس کی دوسری بڑی وجہ ملک کی غیر یقینی صورتحال ہے۔ KSE100 انڈیکس 14 پوائنٹس ی تیزی کے ساتھ 42744 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 42664 اور بلند ترین لیول 42755 ہے۔
دوسری طرف KSE30 انڈیکس محض 3 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15704 پر آ گیا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔