PSX میں تاریخی بلندی، Energy Sector میں سرمایہ کاری کی توقعات.

KSE100 crossed Ever High Level of 86000, Market Capitalization reached to 90 billion

PSX میں بدھ کو Intraday Trading کے دوران ہیوی Energy Sector اور Cement Sector کے shares کی وجہ سے ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک KSE 100 انڈکس تاریخ میں پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر  KSE 100 Index 5.30 پوائنٹس یا 0.01 فیصد اضافے سے 85669.27 پر بند ہوا۔ دن کے وسطی سیشن میں   ٹریڈنگ کے دوران یہ 86451 پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا تھا۔

Automobile Assemblers، Commercial Banks، Fertilizer، Oil and Gas Exploration Companies اور OMCs سمیت Index Heavy Stocks میں خریداری دیکھی گئی۔ PSO، PPL، OGDC، FFC، NBP اور HBL میں مثبت رجحان رہا۔

PSX کا نیا  سنگ میل، وجوہات کیا ہیں؟

ماہرین موجودہ تیزی کے رجحان کو Headline Inflation کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی کا کریڈٹ دے رہے ہیں. جس نے نومبر میں ہونے والے Monetary Policy Committee  کے آئندہ اجلاس میں Policy Rate میں مزید کٹوتی کی امید پیدا کردی ہے۔

AKD Securities کے تجزیہ کار وقار احمد   نے urdumarkets.com کو بتایا. کہ "ہیڈ لائن Inflation میں توقع سے زیادہ کمی اور MPC کے اگلی دونوں میٹنگز (نومبر اور دسمبر) میں Policy Rate میں متوقع کمی” اس رجحان کو آگے بڑھا رہی ہے۔

سعودی سرمایہ کاری کی توقعات.

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، Investment کے وزیر خالد الفالح کی قیادت میں سعودی عرب سے نجی شعبے کی 32 معروف کمپنیوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد 9 سے 11 اکتوبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی چھ کمپنیوں نے Energy Sector میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے. اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس دورے کے دوران، Bilateral Investment Treaty (BIT) پر بھی گفتگو کی جائے گی. جو کہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا. خاص طور پر جی سی سی ممالک کی جانب سے پاکستان میں Business-to-Business سطح پر خصوصی سلوک کی درخواست کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج دن کے ابتدائی سیشن سے ہی Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا . تاہم اختتامی سیشن میں ہونیوالی پرافٹ ٹیکنگ سے  دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 5 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 85669 کی سطح پر بند ہوا. 

KSE100 as on 9th October 2024
KSE100 as on 9th October 2024

دوسری طرف پرافٹ ٹیکنگ کی اسی ریلی سے KSE30 میں معاشی سرگرمیاں 224 پوائنٹس کی مندی سے 27216 پر اختتام پذیر ہوئیں.

KSE30 Index as on 9th October 2024
KSE30 Index as on 9th October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button