PSX میں دن کا تیزی پر اختتام ، SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا.

A jump at the start of the session was followed by gradual profit-taking

SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے اور  Policy Rates میں توقعات سے زیادہ کمی کے بعد PSX میں دن کا اختتام  تیزی کے رجحان پر ہوا .

آج ابتدا میں بینچ مارک انڈیکس KSE100 کے 92 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر جانے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی. جس سے یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا. تاہم  اختتامی سیشن میں ایک مرتبہ پھر بھرپور خرید داری دیکھنے کو ملی. جس سے یہ اس سطح کے قریب ہی بند ہوا.

SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں کمی کا فیصلہ.

اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan  نے Policy Rates  میں 250 بنیادی پوائنٹس یعنی اڑھائی فیصد کمی کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 5 نومبر  منگل کے روز سے ہوگا. ملک میں اسوقت شرح سود 15.0 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .

SBP Monetary Policy Statement released on 4th November 2024
SBP Monetary Policy Statement released on 4th November 2024

پالیسی ساز اراکین  نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ  ملک میں Inflation کی شرح 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ تین سال  کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا. کہ Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی. میں مہنگائی کی شرح  مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے.

اگرچہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اقتصادی ترقی کی طرف ایک مثبت قدم ہے. لیکن ملک میں طویل المدتی استحکام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی  اور دیگر Macro Economic Reforms پر بھی توجہ دینا ہوگی.

PSX کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے آغاز پر KSE100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 92 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا . تاہم یہاں پر ہونیوالی پرافٹ ٹیکنگ سے یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا. آج اسکی ٹریڈنگ رینج 91395 سے 92159 کے درمیان رہی.

KSE100 as on 4th November 2024
KSE100 as on 4th November 2024

دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری رہی . جو کہ دن کے اختتام پر 286 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 28743 پر بند ہوا.

KSE30 as on 4th November 2024 during closing Session
KSE30 as on 4th November 2024 during closing Session

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا. جن کی مالیت 29 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے. Pakistan Stock Exchange میں آج 444 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصّہ لیا. جن میں سے 258  کے شیئرز میں تیزی، 139 میں مندی جبکہ 47 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button