PSX میں دن کا مثبت اختتام ، پاکستان میں Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی.

Market mood remained depressive amid Global Geopolitical Tensions

Pakistani CPI Report ریلیز ہونے اور ملک میں Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد PSX میں کاروباری دن کا اختتام دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت انداز میں ہوا. تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کار Global Geopolitical Tensions کے باعث محتاط انداز اختیار کئے رہے.

Inflation کئی سال کی کم ترین سطح پر، لیکن سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

گزشتہ روز  جاری کی گئی Pakistani CPI Report  نے ملک کی معاشی صورتحال میں ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں  Headline Inflation  اکتوبر 2021 کے بعد واپس سنگل ہندسے  میں آ گئی ہے. جس سے Pakistani Economy پر دباؤ میں کمی اور Economic Policy کی درست سمت کی عکاسی ہوتی ہے.

Pakistan Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  اگست کے  دوران Annual CPI گزشتہ ماہ کی نسبت نامہ کمی  کے ساتھ  9.64 فیصد پر آ گئی. خیال رہے کہ لگ بھگ تین سال کے بعد یہ پہلی معاشی رپورٹ ہے. جس میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے نیچے ریکارڈ کی گئی.

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی 0.27 اوردیہاتوں میں 0.55 فیصد بڑھی جس کے بعد اگست میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 11.71 فیصد اور دیہات میں یہ شرح 6.73 فیصد ریکارڈ کی گئی.

تاہم اس کے باوجود Pakistan Stock Exchange کے سرمایہ کار محتاط انداز میں ٹریڈ کرتے رہے. اور ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم رہا. اسکی وجوہات میں International Monetary Fund کے Executive Board کی طرف سے Pakistan کے ساتھ Financial Assistance Program کی توثیق اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی معدوم ہوتی ہوئی توقعات ہیں.

Geopolitical Tensions کے اثرات.

مشرق وسطیٰ کی موجودہ جنگی صورتحال نے Global Economy پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں. اور PSX بھی اس سے محفوظ نہیں رہی۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے نہ صرف عالمی مارکیٹس  کو متاثر کیا ہے. بلکہ Pakistani Capital Market میں بھی اتار چڑھاؤ پیدا کیا ہے.

دس ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر Crude Oil Prices میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ پاکستان تیل کا بڑا درآمد کنندہ ہے. اس لئے  اس اضافے کا براہ راست اثر ملک کی معیشت پر پڑا ہے۔  قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی درآمدات کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے. جو کہ Pakistan Stock Exchange پر منفی اثر ڈال رہا ہے.

PSX کی صورتحال.

آج KSE100 میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا ، بینچ مارک انڈیکس دن کا اختتام مثبت انداز میں کرنے میں کامیاب رہا. اور معاشی سرگرمیاں 73 پوائنٹس اضافے سے 78356 پر اختتام پذیر ہوئیں ، اسکی ٹریڈنگ رینج 78250 سے 78644 کے درمیان رہی.

KSE100 as on 3rd September 2024
KSE100 as on 3rd September 2024

دوسری طرف KSE30 میں ملا جلا رجحان دکھائی دیا. انڈیکس 7 پوائنٹس کی تیزی سے 24818 پر بند ہوا. اسکی بلند ترین سطح 24914 رہی.

KSE30 as on 3rd September 2024
KSE30 as on 3rd September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button