PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، سابق وزیر اعظم اور انکی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

KSE100 Index lost 66 points in the closing session followed by panic selling

PSX میں کاروباری دن کا اختتام منفی سطح پر ہوا . توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد اختتامی سیشن کے دوران شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی . جس سے KSE100 انڈیکس 66 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا .

توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کے PSX پر اثرات.

Islamabad کی احتساب عدالت نے Adalayah Jail میں سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ Begum پر Tosha Khana Case میں Charge Sheet عائد کی ہے۔ جبکہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں عمران خان کی Bail Application مسترد کر دی ہے۔ خبر سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange کے اختتامی لمحات کے دوران شدید فروخت ریکارڈ کی گئی.

اس دوران عمران خان اور سابق خاتون اول  نے چارج شیٹ  سے انکار کیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے 12 گواہان کو طلب کیا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں ان  پر الزام ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 100  سے زائد  تحائف ملے جن میں سے انہوں  نے 58  اپنے پاس رکھ لیے اور ان تحائف کی کم مالیت ظاہر کی گئی۔

فرد جرم  میں کہا گیا ہے کہ عمران خان  نے Saudi Crown Prince سے ملنے والا قیمتی Jewelry Set  بھی کم مالیت پر حاصل کیا۔ جبکہ ان کی اہلیہ  نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ >توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا۔

charge Sheet میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ دونوں ’ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے  کے پابند تھے۔ Rules کے مطابق اس طرح کا ہر تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوتا ہے۔ Saudi Arabia سے ملا تحفہ Millitary Secretary to PM  نے 2020 میں رپورٹ کیا۔ جبکہ Graph Jewelry Set کو رپورٹ کرنے کے بعد جمع نہیں کرایا گیا۔

علاوہ ازیں نیب نے تحقیقات میں پرائیویٹ مارکیٹ سے بھی تخمینہ لگوایا۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ مذکورہ سیٹ کی کم قیمت لگائی گئی.

General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال.

حالیہ دنوں کے دوران General Elections ملتوی کئے جانے کی افواہیں تواتر کے ساتھ گردش کر رہی ہیں ، جن میں گزشتہ ہفتے اسوقت تیزی آئی جب Senate کے اجلاس میں فروری میں شیڈولڈ انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کی گئی . اگرچہ اس کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی Supreme Court of Pakistan میں درخواست جمع کروائی جا چکی ہے . لیکن تیزی سے Pakistani Capital Market کی طرف راغب ہوتے غیر ملکی سرمایہ کار کسی حد تک محتاط انداز اختیار کر گیے ہیں

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 66 پوائنٹس مندی کے ساتھ  64170 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 63878 سے 64786 کے درمیان رہی.

PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، سابق وزیر اعظم اور انکی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 16 پوائنٹس کی مندی سے 21455 پر بند ہوا . اسکی کم ترین سطح 21361 رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button