PSX میں دن کا منفی اختتام ، IMF کے ساتھ مذاکرات کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

KSE100 lost 753 while KSE30 contracted 283 points in the closing session

PSX میں دن کا  اختتام منفی انداز میں ہوا. IMF کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے اور دوسرے جائزے کے بارے میں پائی جانیوالی بے یقینی سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں علاوہ ازیں رمضان المبارک کے آغاز پر  مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . ماہ مقدس میں چونکہ معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کر دئیے جاتے ہیں  . یہی وجہ ہے کہ آج دوسرے روز بھی فروخت کا رجحان غالب رہا.

International Monetary Fund کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، رواں ہفتے مذاکرات کا امکان.

عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد دوسرے جائزے کی تکمیل اور نئے پروگرام کے بارے میں مذاکرات کیلئے Pakistan پہنچ گیا ہے .

اس سلسلے میں بات چیت کا پہلا دور دو روز میں شروع ہو جائیگا . Pakistani Delegation کی نمائندگی نئے Finance Minister محمد اورنگزیب کرینگے.

جنہوں  نے میڈیا کے ساتھ اپنی پہلی باضابطہ گفتگو میں State Bank of Pakistan کے  Policy Rate میں ممکنہ کمی کا اشارہ بھی دیا، تاہم انہوں نے ساتھ ہی Monetary Policy Committee کی خود مختاری کے حوالے سے متنبہ بھی کیا

نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں. عالمی مالیاتی ادارہ.

رواں ہفتے کے آغاز میں ایک بیان میں International Monetary Fund نے دونوں پیکجز پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جس سے Capital Markets میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا تھا.

پاکستان کےنئے  Finance Minister کے لیے تقرری کے بعد ابتدائی غیرملکی مصروفیات میں آئندہ ماہ IMF اور World Bank کے سالانہ اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کرنا شامل ہے.

ابتدائی وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول کئے گئے ہیں ، اس کے ساتھ 15 سے 20 اپریل تک پورے ہفتے میں Additional Ceremonies اور سرگرمیاں ہوں گی،  نئی Pakistani Government  نے اِن میٹنگز میں اپنی شرکت کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے، نئے وزیر خزانہ وفد کی قیادت کریں گے.

آنیوالے دنوں میں یہ مذاکرات دلچسپ موڑ اختیار کر سکتے ہیں . کیونکہ Indian Government عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط میں  اپیل کی ہے کہ ، وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان اس امداد کا استعمال دفاعی اخراجات پورے کرنے کے لیے نہ کرے۔ بھارت IMF کے Executive Board میں شامل ہے لیکن اس نے ماضی میں ہمیشہ پاکستان کے لیےعالمی ادارے کے قرضوں پر اعلانیہ تبصرے کرنے سے گریز کیا ہے.

PSX کی صورتحال.

آج دن کے اختتام  پر KSE100 میں منفی رجحان دیکھا گیا . انڈیکس 753 پوائنٹس کی کمی سے 64048 کی سطح پر بند ہوا.

PSX میں دن کا منفی اختتام ، IMF کے ساتھ مذاکرات کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
KSE100

دوسری طرف KSE30 کو بھی ٹریڈنگ والیوم کی کمی اور معاشی بے یقینی کے منفی اثرات کا سامنا ہے . انڈیکس 283 پوائنٹس نیچے 21463 پر بند ہوا.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button