PSX میں تیزی کا تسلسل جاری، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا امکان

PSX میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی مداخلت پر ہونے والا بریک تھرو ہے۔ واضح رہے کہ عید کی تعطیلات سے قبل عدالت عظمی نے سیاسی جماعتوں کو ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشنز کروانے کیلئے اتفاق رائے کیلئے 26 مئی تک کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم مذاکراتی عمل شروع نہیں ہو سکا۔

PSX پر سپریم کورٹ میں آج ہونیوالی سماعت کے اثرات

آج پنجاب الیکشنز کیس کی سماعت شروع ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے عید سے قبل دیئے جانیوالے فیصلے پر عمل درآمد کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر اٹارنی جنرل اور حکمران اتحاد کے وکیل فاروق ایچ نائیک دونوں نے ہی تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ کے فورم سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔

 

موجودہ حالات میں یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل آج ہی شروع ہونیکا امکان ہے۔ مذاکرات کی خبریں سامنے آنے اور غیر یقینی صورتحال میں کمی کے امکانات پر کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور گذشتہ روز سے شروع ہونیوالے مثبت رجحان کا تسلسل آج بھی نظر آ رہا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج KSE100 انڈیکس 371 پوائنٹس کے اضافے سے 41471 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 41081 اور بلند ترین 41518 ہے جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف KSE30 بھی مثبت انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15236 سے 15391 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 0.46 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے۔

 

آج کیپیٹل مارکیٹ کے بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز لینڈنگ والیوم حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جبکہ پراپرٹی اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز میں بھی متاثرکن خریداری نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں 16 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کے ساتھ بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) ریا۔ جبکہ 72 لاکھ شیئرز کے تبادلے سے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری دوسرے اور 68 لاکھ کے ساتھ پاک ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر ریا۔ ان کے علاوہ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL), ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ (Treet) اور عائشہ اسٹیل ملز لیمیٹڈ (ASL) بھی متاثر کن شیئر والیوم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

شیئر بازار میں 353 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 179 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 148 میں مندی جبکہ 26 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button