PSX میں تیزی ، متحدہ عرب امارات سے فائنانسنگ کا امکان

PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ متحدہ عرب امارات سے فائنانسنگ کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر وزارت خزانہ کے ذرائع نے عالمی میڈیا کو دوست خلیجی ملک سے 1 ارب ڈالر کی تحریری ضمانت کی کے سلسلے میں ڈیل فائنل ہونے کی تصدیق کر دی۔ جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان اور ٹریڈ والیوم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

متحدہ عرب امارات ڈیل سے IMF پروگرام بحالی کی امید

آج وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے اس سلسلے میں معاملات فائنل ہو چکے ہیں۔ دوست خلیجی ملک عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کو سالانہ میٹنگز کے دوران تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔ جس کے بعد پاکستان کے معاشی پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں ڈیڈ لاک ختم ہو چائے گا اور رواں ماہ کے آخر تک اسٹاف معاہدہ طے پا جائے گا۔ پاکستان اسوقت سنگین مالی بحران کا شکار ہے۔ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے یہ پروگرام بحال ہونا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیجز عالمی ادارے کے گرین سگنل سے منسلک کر چکے ہیں۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سعودی عرب گذشتہ ہفتے باضابطہ طور پر 3 ارب ڈالرز امداد کی ضمانت دے چکا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم آفس اور وزیر خزانہ نے اماراتی حکومت سے گارنٹی کیلئے درخواست کی تھی۔ پاکستانی محکمہ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلی سطحی وفد اس سلسلے میں ابوظہبی میں موجود ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق معاملے پر گذشتہ رات پیشرفت ہوئی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے تمام قانوں سازی اور اقدامات کے باوجود پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک فائنانسنگ کرنیوالے ممالک سے یقین دہانی حاصل کہ جائے۔ اس سلسلے میں قطر کے ساتھ بھی انڈرسٹینڈنگ ہو چکی ہے جو کہ رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ جبکہ دوست ملک آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کی کمپنیوں پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) میں بھی سرمایہ کاری کے لئے مذاکرات کر رہا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈیڈ لاک دور ہونے کی خبروں کے بعد KSE100 میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ انڈیکس 321 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 40126 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 40172 رہی

۔ دوسری طرف KSE30 بھی 153 پوائنٹس کی تیزی سے 14960 پر آ گیا۔ تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14804 سے 14986 کے درمیان دہی۔ آج مارکیٹ میں 7 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

آج کا والیوم لیڈر 83 لاکھ شیئرز کے ساتھ کے-الیکٹرک (KEL) رہا۔ جبکہ 41 لاکھ کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 37 لاکھ شیئرز سمیٹ کر پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) تیسرے نمبر پر رہا۔ آج شیئر بازار میں 189 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 189 کی قدر میں تیزی، 148 میں مندی جبکہ 24 م8ں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button