اسٹاکس پر With-Holding Tax کا نفاذ۔ PSX میں شدید مندی

پاکستان میں اسٹاکس پر With-Holding Tax کے نفاذ کے بعد آج PSX میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں اسٹاکس کی خرید و فروخت کے وقت 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ان میں شیئر ویلیو سے قطع نظر تمام اسٹاکس پر یکساں عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کی ٹرانزیکشنز پر مختلف سلیب بنائے گئے تھے۔ کم شیئر ویلیو والے اسٹاکس پر 2 سے 3 فیصد سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا جبکہ 100 روپے سے زائد قدر کے حامل شیئرز پر 5 سے 7 فیصد ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی تھی۔ تاہم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن میں سالانہ کٹوتی کی بجائے شیئرز کی خریداری پر پیشگی کٹوتی شروع کی گئی ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں میں سے سرمائے کے انخلاء کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

بل کے مندرجات کیا ہیں ؟

نئے فائنانس بل کے مطابق کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنیوالے ہر شخص کو پیشگی ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی جو کہ اسکے Portfolio میں سے براہ راست CDC کی روزانہ کلیئرنس میں منہا کر دی جائے گی۔ جنہیں شیئرز کی خرید و فروخت کے 15 روز میں بروکر کمپنیز کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوایا جائے گا۔ تاہم صارفین سے یہ رقم پیشگی وصول کر کے اسٹاکس کریڈٹ کئے جائیں گے۔ یہ عمل دو طرفہ ہو گا۔ یعنی جو سرمایہ کار شیئرز خریدتے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا اسے پوزیشنز فروخت کرتے ہوئے بھی ادائیگی کرنی پڑے گی۔

اسٹاکس کے سرمایہ کاروں کا ردعمل

دو طرفہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن منظر عام پر آنے کے بعد شیئر مارکیٹ میں شدید فروخت دیکھی گئی اور ملے جلے رجحان سے آغاز کرنیوالی PSX میں ٹرینڈ منفی ہو گیا۔

آج KSE100 انڈیکس 395 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو توڑتے ہوئے 40722 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40648 سے 41162 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 167 پوائنٹس کی مندی سے 15337 پر گیا ۔ اسکی کم ترین سطح 15315 اور بلند ترین لیول 15527 ہے۔

دن کے وسط میں تمام سیکٹرز میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ تاہم ریفائنریز میں کسی حد تک ملا جلا رجحان ہے۔ آج مارکیٹ میں 293 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 73 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 211 میں مندی جبکہ 9 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسوقت تک ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 6 کروڑ کے قریب ہے جنکی مجموعی قدر 2 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button