PSX میں زبردست تیزی، Macro Economic Indicators میں بہتری

KSE100 surged on 85000 level, rally continues on post IMF developments

PSX میں پیر کے روز مثبت Macro Economic Indicators اور تیل و گیس کے شعبے میں تیزی کی بدولت ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ Intraday Trading کے ابتدائی سیشن کے دوران. بینچ مارک KSE 100 انڈیکس نے 84 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔

PSX میں تاریخی تیزی، لیکن وجوہات کیا ہیں؟

دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر، KSE 100 Index  ایک ہزار سے زائد پوائنٹس یا 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 85000 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Automobile Assemblers، Cement، Commercial Banks، Fertilizer، Oil and Gas Exploration Companies اور OMCs سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

NBP، MEBL، FFBL، PPL، OGDC، SNGP، اور PSO جیسے انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے. کہ خریداری میں اضافہ Macro Economic Indicators میں بہتری اور آنے والے ہفتوں میں Policy Rate میں مزید اضافے کی توقعات کی وجہ سے ہوا ہے۔ پاکستان کے Oil and Gas کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے. جس نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا ہے۔

AKD Securities  میں ریسرچ کی سربراہ حنا خان نے urdumarkets.com کو بتایا کہ Headline Inflation اور Money Market کی پیداوار میں کمی کے درمیان، مارکیٹ Policy Rate میں بڑی مقدار میں Rates Cut کی توقع کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ 150 سے 200 بنیادی پوائنٹس کی گراوٹ کا اندازہ لگا رہی ہے. جس کے لئے گنجائش موجود ہے۔

مستقبل کی توقعات

ماہرین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تیزی کی یہ لہر جاری رہنے کی توقع ہے۔ Corporate Result سیزن اگلے ہفتے سے شروع ہوگا. جو کہ مارکیٹ کو مزید تقویت دے سکتا ہے.

تاہم، ملک میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں اضافے کے باوجود، تیزی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب Port Qasim Electric Power Company کے چینی عملے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو چینی شہری ہلاک ہوئے۔ حنا خان  نے اس واقعے کے بارے میں مارکیٹ کے شرکاء میں پائی جانیوالی بے یقینی کا ذکر کیا۔

Global Markets کے اثرات

گزشتہ ہفتے PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور بر وکریج ہاؤسز خریداری کی وجہ سے یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ KSE 100 نے ہفتہ وار بنیادوں پر 2239.83 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 83 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر کے 83531.96 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، Asian Markets میں بھی تیزی آئی ہے. اور USDJPY سات ہفتوں کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جاپان کے Nikkei نے 2 فیصد اضافے کے ساتھ Regional Equities میں اضافے کی قیادت کی، جبکہ ایشیا پیسیفک کے شیئرز کے MSCI کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔

CME Group کے Fed Watch Tool کے مطابق، ٹریڈرز اب چوتھائی پوائنٹس کی کٹوتی پر 95 فیصد امکان رکھتے ہیں. جبکہ Policy Rate میں کوئی تبدیلی کا امکان کم ہے۔

مارکیٹس کا ردعمل.

آج دن کے ابتدائی سیشن سے ہی Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . KSE100 انڈیکس 1300 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 85000 کی سطح ٹیسٹ کر رہا ہے.

KSE100 7TH October 2024 during Middle Sessions
KSE100 7TH October 2024 during Middle Sessions

دوسری طرف بینچ مارک انڈیکس  KSE30 بھی 213 پوائنٹس اضافے سے 26595 کی سطح پر مثبت رجحان اپنائے ہوئے ہے.

KSE30 7TH October 2024 during Middle Sessions
KSE30 7TH October 2024 during Middle Sessions

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے . جنکی مالیت 40 ارب 15 کروڑ روپے بنتی ہے. Share Bazar میں 431 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا. جن میں سے 284 کی share Value میں تیزی، 126 میں مندی، جبکہ 21 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. 

آج کا Volume Leader چار کروڑ سات لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ Pakistan Petroleum Limited رہا. جبکہ دو کروڑ اسی لاکھ کے تبادلے کے ساتھ HUBCO دوسرے اور Fauji Cement تیسرے نمبر پر رہا.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button