PSX میں آگ لگنے کا واقعہ تاہم Closing Session میں بحالی.

Fire cause Trading suspension for more than two hours, KSE100 closed above 80500

PSX میں آگ لگنے اور دو گھنٹوں سے زائد وقت کے لئے ٹریڈنگ معطل رہنے کے بعد Closing Session میں بھرپور بحالی دیکھنے میں آئی . KSE100 انڈیکس 353 پوائنٹس کی بحالی سے 80500 سے اوپر بند ہوا. آتشزدگی کا یہ واقعہ ایک نجی بروکریج کمپنی کے دفتر میں پیش آیا ، جس کے بعد ٹریڈنگ فلور خالی کروا لیا گیا.

PSX میں آتشزدگی اور ٹریڈنگ کی معطلی.

PSX کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث معاشی سرگرمیاں  2 گھنٹے تک معطل رہیں. جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی. کراچی میں واقع اسکی مرکزی عمارت میں آگ لگنے کے بعد Capital Market میں کاروبار صبح 10 بجکر 25 منٹ سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹ تک دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا.

اس دوران انتظامیہ   نے ایک بار مطلع کیا کہ صورتحال قابو میں ہے. اور بروکریج فرموں کا عملہ اپنے احاطے میں واپس آنا شروع ہو گیا ہے. تاہم اسکے بعد ایک مرتبہ پھر معطلی کا وقت بڑھا دیا گیا.  اس واقعے کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں عمارت تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں.

اس سے قبل  2018 میں بھی بروکر کی عمارت کی چھت پر آگ لگ گئی تھی. جسے فائر فائٹنگ سسٹم کے ذریعے 40 منٹ کے اندر کنٹرول کیا گیا تھا .اور ایکسچینج کی ٹریڈنگ نہیں ہوئی تھی.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے 80566 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 80192 سے 80737 کے درمیان رہی.

PSX میں آگ لگنے کا واقعہ تاہم Closing Session میں بحالی.
KSE100 as on 8th July 2024

دوسری طرف Benchmark انڈیکس KSE30 میں بھی تیزی کا رجحان جاری رہا.  جو کہ 78 پوائنٹس اوپر 25790 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 25664 سے 25841 کے درمیان رہی.

PSX میں آگ لگنے کا واقعہ تاہم Closing Session میں بحالی.
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button