PSX میں دن کا مثبت آغاز ، IMF کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.
Government assures the delegation to speed up the Privatization process and FBR Reforms
PSX میں کابروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا . IMF کے ساتھ گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالے 2nd Review کیلئے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہونے سے Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . Pakistani Government نے عالمی مالیاتی فنڈ کو یقین دلایا ہے کہ Privatization اور FBR Reforms کا عمل تیز کر دیا جائیگا. خیال رہے کہ آج ان مذاکرات کا آخری روز ہے.
IMF کے مذاکرات کا آخری دن. توقعات کیا ہیں؟
Pakistan اور International Monetary Fund کے درمیان گزشتہ سال شروع ہونے والے Standby Arrangements کے تحت کئے جانیوالے Staff Level Agreement کے 2nd Review کیلئے مذاکرات کا آج آخری دن ہے.
IMF کی جانب سے زور دیے جانے پر حکومت نے Privatization پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔اس سلسلے میں Pakistan International ایئر لائنز کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے.
Finance Division کے مطابق IMF نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، مثبت رخ پر ہونیوالے مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے۔
امریکی نثریاتی ادارے Bloomberg کا کہنا ہے کہ Pakistan اور عالمی ادارے کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، Pakistani Government کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے، مزید بتایا کہ Monetary Institution کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں.
Finance Division کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت مختلف شعبوں خاص طور پر Energy Sector میں اصلاحات کر رہی ہے.
مذاکرات کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور خرید داری دیکھنے میں آئی.
نئی حکومت کے قیام پر International Monetary Fund نے دونوں پیکجز پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جس سے Pakistani Capital Markets میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا تھا.
PSX کی صورتحال.
مثبت مذاکرات کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistani Stock Market میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا. KSE100 انڈیکس 243 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 65060 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 64811 سے 65148 کے درمیان ہے .
دوسری طرف KSE30 میں بھی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اسوقت انڈیکس 52 پوائنٹس اوپر 21609 پر ٹریڈ کر رہی ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 21496 سے 21652 کے درمیان ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔