PSX میں تیزی کا رجحان ، IMF کی ٹیم نئے پروگرام پر مذاکرات کیلئے Pakistan پہنچ گئی.
Pakistani Government is hopeful for New Financial Assistance Program comprising 6 Billions.
PSX میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ IMF ٹیم کی Pakistan آمد ہے . جو کہ Pakistani Officials سے 6 ارب ڈالرز پر مشتمل Financial Assistance Program پر مذاکرات کریگی .
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں IMF Executive Board نے جنوبی ایشیائی ملک کیلئے جولائی 2023 میں منظور کئے گئے Standby Arrangements کے تحت Staff Level Agreement کی آخری قسط جاری کر چکا ہے.
IMF Financial Program پاکستان کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے .؟
آج International Monetary Fund پاکستان کے ساتھ نئے Financial Assistance Program پر مذاکرات کیلئے Islamabad پہنچی ہے .۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے- جبکہ جنوبی ایشیائی ملک گزشتہ برس شروع ہونیوالا پروگرام کامیابی سے مکمل کر چکا ہے .
جولائی 2022 میں IMF نے Standby Arrangements تحت ہنگامی پروگرام کی اس وقت منظوری دی تھی جب Pakistan کے Foreign Exchange Reserves تشویشناک حد تک کم رہ گئے تھے۔ اور Global Markets میں اسکے جاری کردہ Euro Bonds کی قدر تمام تر اقدامات کے باوجود صرف 40 فیصد بحال ہو سکی ہے. ایسے میں اسکے Default کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں.
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نئی منتخب Pakistani Government کیلئے یہ محض 6 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں
تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا ہے۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔
PSX کی صورتحال.
Pakistan Stock Exchange میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منظرنامہ خاصا مثبت اور سرمایہ کاروں کا مورال بلند ہے . KSE100 انڈیکس پہلے سیشن کے اختتام پر 600 پوائنٹس کے اضافے سے 73266 پر آ گیا . اسی ٹریڈنگ رینج 72876 سے 73449 کے درمیان ہے . جبکہ مارکیٹ میں اب تک 44 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے . جن کی مجموعی مالیت 14 ارب 88 کروڑ روپے بنتی ہے.
دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے . جو کہ 163 پوائنٹس کے اضافے سے 23545 کی سطح پر آ گیا ہے . اسکی بلند ترین سطح 23614 رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔