یورپیئن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کا ملا جلا اختتام

آج یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ برطانوی فٹ۔سی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7479 کی سطح پر بند ہوئی۔ جرمن ڈیکس 51 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 13271 پر اختتام پزیر ہوئی ۔ یورپی مارکیٹس اسوقت افراط زر، توانائی کے بحران اور چینی لاک ڈاؤن کے اثرات کی شکار ہیں اور سرمایہ کاری کا والیوم انتہائی کم نظر آ رہا ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی 6 پوائنٹس کی کمی سے 6381 پر آ گئی ہے۔ اسٹاکس 600 انتہائی کم والیوم کے ساتھ 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 433 کی سطح پر بند ہوئی اٹالیئن فٹ۔سی ایم آئی بی 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22454 کے بینچ مارک پر اختتام پزیر ہوئی۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11063 پر اور روسی اسٹاک مارکیٹ ایک پوائنٹ کی کمی سے 2246 کے لیول پر بند ہوئی۔ یورپی مارکیٹس اور دیگر معاشی اعشاریے معاشی صورتحال کی عکاسی کر رہی ہیں۔ توانائی کا بحران اسوقت یورپی سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button