کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ (KSE100) کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج KSE100 میں کاروباری دن کے ابتدائی سیشن کے دوران 160 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ورلڈ بینک کے بعد چین کی طرف سے پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کے اعلان کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators) انتہائی مثبت منظر نامہ (Outlook) پیش کر رہے ہیں اسکے علاوہ پاکستانی مارکیٹ گزشتہ ماہ کے اوائل سے Over Sold تھی جس کے بعد ٹیکنیکی بنیادوں پر بھی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے۔ اسوقت KSE100 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42099 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے یعنی 42100 کی نفسیاتی حد عبور کرنے سے صرف ایک پوائنٹ کے فاصلے پر ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 42173 اور کم ترین لیول 41887 رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج KSE100 انڈیکس میں دن کے آغاز سے ہی Bullish Momentum نظر آ رہا ہے۔ KSE100 میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ جبکہ 30 کروڑ سے زائد شیئرز فروخت ہو چکے ہیں ۔آج 95 فیصد کمپنیز کے اسٹاکس میں ٹریڈ ہو رہی ہے جن میں سے 217 کے شیئرز میں تیزی، 114 میں مندی جبکہ 27 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ KSE100 بار بار اپنی 42100 کی اہم ترین نفسیاتی حد کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اسکا محور (Pivot ) آج 41075 ہے اور اگر آج اسکا اختتامیہ 41100 کے آس پاس ہوا تو یہ انڈیکس کے لئے کل ابتدائی سیشن میں 42400 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے لئے ایک Bullish مومینٹم مہیا کرے گا ۔ اسکی اوپر کی طرف نفسیاتی حدیں 42400، 42700 اور 43100 ہیں ۔ جبکہ ٹیکنیکی طور پر سب سے مشکل ترین نفسیاتی حد 43100 ہے جسے بغیر کسی مثبت ٹریگر کے عبور کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز 41700, 41300 اور 41400 ہیں ۔ انڈیکس کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز آج Bullish Momentum اور خریداری (Buying ) کا ٹریگر دے رہے ہیں۔ آج KSE100 انڈیکس 65 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish ہے جبکہ 15 فیصد Side Ways نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button