KSE100 میں مسلسل تیسرے روز ملے جلے رجحان کا ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے KSE100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار اور محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔آج صبح کے سیشن میں انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) عبور کر گیا ۔ لیکن گذشتہ دو دن کی طرح آج بھی یہ مومینٹم برقرار نہ رہا، سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی کے باعث انڈیکس ایک محدود رینج میں ہی ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے چند مثبت ٹریگرز جن میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں کمی اور سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کی یقین دہانی کے علاوہ وزیر خزانہ کی منی بجٹ لانے کی افواہوں کی تردید شامل ہیں کا بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثر دیکھنے میں آیا۔ تاہم معاشی اور سیاسی محاذ پر اب بھی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ملک کے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں ابھی بھی بے یقینی کی صورتحال موجود ہے جبکہ FBR برآمد کنندگان (Exporters) کو 45 ارب روپے کی وصولیاں ہونے کے دو ہفتوں کے بعد بھی ادائیگیاں کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے معاشی سطح پر شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ IMF کے ساتھ قرض کی اگلی قسط کے اجراء کے لئے ہونیوالے مذاکرات میں تاخیر کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں میں اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ قرض کی قسط میں تاخیر کے نتیجے میں غیر ملکی زر مبادلہ (Forein Exchange Reserves) کی دوبارہ کمی کا خدشہ ہے جس سے درآمدی بل (Import bills) کی ادائیگیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ جبکہ گذشتہ دو دنوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/PKR) کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ان وجوہات کی بناء پر سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے ہچکچا رہے ہیں اور مارکیٹ ایک خاص رینج میں ہی ٹریڈ کر رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 43001 کی سطح پر ٹریڈ پہنچ گیا لیکن اسکے بعد یہ لیول برقرار نہ رکھا جا سکا اور اسوقت یہ 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42914 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 43040 اور کم ترین لیول 42790 رہی ہے۔ جبکہ انڈیکس میں اب تک 4 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ واضح رہے کہ PSX گذشتہ ایک ہفتے سے ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے جس کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں مثبت ٹریگرز کی کمی کا ہونا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج انڈیکس ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ 42750 سے شروع ہونیوالی Bullish ریلی 43 ہزار کا ہدف عبور کرنے کے بعد پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 43100 کے قریب جا کر اپنی اسٹرینتھ کھو دیتی ہے۔ جس کی وجہ Bears اور Sideways Bulls کی طرف سے ہونیوالی شدید فروخت ہے۔ آج اب تک انڈیکس میں 60545 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ جبکہ آج 355 کمپنیاں (95 فیصد) ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 162 کی قدر میں تیزی، 179 میں کمی جبکہ 14 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج کا محور 42750 ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکے محدود رینج اور قدرے منفی اختتامیے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جبکہ آج یہ 55 فیصد Sideways اور 25 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Bearish رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ سطح کے اوپر اسکی پہلی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 43100 ہے۔ جس کے بعد 43500 اور 43900 کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) ہیں۔ اگر Support Level پر نظر ڈالیں تو 42700 پہلی مضبوط سپورٹ (S1) ہے۔ جس کے بعد 42400 اور 42100 کے سپورٹ لیولز ہیں۔ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Sideways یعنی نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button