پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے. عالمی اسٹاکس میں گراوٹ کی لہر سے پاکستان کے معاشی اعشاریے ( Financial Indicators) بھی متاثر ہوئے ہیں۔ آج دن کے آغاز مثبت رجحان تھا تاہم مارکیٹ یہ مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور اختتام تک KSE100 انڈیکس 89 پوائنٹس کی کمی سے 42137 پر آ گیا۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 29 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15511 پر ہوا ہے۔

آج شیئر بازار میں 26 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) دوسرے اور 2 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے ساتھ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ) تیسرے نمبر پر رہا۔ آج مارکیٹ میں زیادہ تر چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں لین دین دیکھنے میں آیا جبکہ بڑے اسٹاکس میں سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button