US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، Inflation Data ریلیز ہونے کے بعد Bonds Yields میں اضافہ.
Consumer Price Index raised uncertainty on Rates Cut Policy in November Meeting
US Inflation Data جاری کر کر دیا گیا. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر US Stocks میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا. Consumer Price Index میں اضافے سے FOMC کی نومبر میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. علاوہ ازیں Core CPI کی سطح بڑھنے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں. جس کا ایڈوانٹیج کسی حد تک US Dollar Index اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields نے حاصل کیا.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 2.4 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 2.3 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.3 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.2 فیصد تھیں . اس رپورٹ میں Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.3 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 3.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے.
خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران Food Items اور Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں Recession کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.
US CPI Report کسے کہتے ہیں اور اس سے کیا نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔؟
Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے. جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اس بار یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے. کہ اس کے ممکنہ اثرات Federal Reserve کے Rates Cut Policy پر مرتب ہو سکتے ہیں ،
آج کی اس رپورٹ کی اہمیت یوں بھی بڑھ گئی ہے. کیونکہ ستمبر میٹنگ کے FOMC Minutes ریلیز کئے جانے کے بعد Financial Markets میں 50 یا 25 پوائنٹس کے Rate Cut پر بحث اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے.
US Stocks کا ردعمل.
Inflation Data جاری ہونے کے کے بعد US Stocks میں مندی کا رجحان دیکھا گیا. Dow Jones Industrial Composite Index نے دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ کیا. تاہم اختتامی سیشنز میں ہونیوالی فروخت سے یہ 57 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 42454 کی سطح پر بند ہوا. انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 42308 سے 42511 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 24 کروڑ 55 لاکھ رہی.
دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی گراوٹ کی لہر جاری رہی. دن کے اختتام پر انڈیکس 27 پوائنٹس کی کمی سے 20241 پر بند ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔