US Stocks میں دن کا منفی اختتام، US Retail Sales فروری میں 0.6 فیصد بڑھ گئی.
DOW Jones Composite Index lost 137 while Nasdaq squeezed 49 points
US Stocks میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا. گزشتہ روز ریلیز کئے جانیوالے ڈیٹا کے مطابق US Retail Sales فروری میں 0.6 فیصد بڑھ گئی. رپورٹ کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر US Bonds Yields اضافے کے ساتھ 4.20 فیصد پر آ گئیں . یہی وہ محرک ہے جس سے Global Stocks کی طلب میں کمی واقع ہوئی.
US Retail Sales Report کی تفصیلات.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.3 ، Control Group میں 0.0 جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد اضافہ واقع ہوا.
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.30 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ جنوری 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53 رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر اضافہ ظاہر ہو رہا ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل پانچویں ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں Interest Rates میں فوری طور پر کمی کے امکانات میں ختم ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں تیزی اور Stocks کی طلب میں کمی کا سبب بنا .
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . انڈیکس 137 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے 38905 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38704 سے 39160 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 37 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 49 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16128 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 16039 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 18 کروڑ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔