US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام، US CPI Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط.

Investors are cautious for Fresh impetus for Future direction after the Trade War

US CPI Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ Bureau Of Labor Statistics عالمی معیاری وقت کے 13.30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 18.30بجے) رپورٹ پبلش کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ Global Stocks کے ٹریڈرز آج کے Inflation Data کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں.

توقعات  سے کم CPI نہ صرف Stocks کی قدر میں تیزی کا باعث بنتی ہے. بلکہ اس سے Gold اور Platinum سمیت Metals کی طلب و قدر میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے. لیکن اسکے حقیقی اثرات کا تعین رپورٹ کے اجراء سے چار گھنٹوں کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے فوری بعد آنے والا ردعمل بعض اوقات غیر متوقع ہوتا ہے۔

US CPI Report کے بعد US Stocks کی سمت کیا ہو سکتی ہے؟

آج کی رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی جا رہی ہے جب Global Stocks کے ٹریڈرز ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور Trade Tariffs کی وجہ سے خاصے کنفیوز ہیں اور نئی پوزیشنز لینے سے گریز کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں؟

US CPI Report امریکی مالیاتی پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اگر حکومت اور Federal Reserve کے درمیان اختلافات مزید بڑھتے ہیں، تو اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس کا اثر سرمایہ کاری، معیشت اور  US Stocks پر بھی پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی رپورٹ سے Financial Markets کا بھرپور ردعمل سامنے نہیں آ سکا تھا. کیونکہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا آغاز کر دیا تھا . اور اب انکی جانب سے معیشت بارے ہر اہم موضوع پر عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے. جن سے EU Union سمیت اس کے تمام حلیف اور حریف ممالک یکساں پریشانی کے شکار ہیں.

Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے. جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

US Stocks کی صورتحال.

DJI نے دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام 123 پوائنٹس کے اضافے سے 44593 پر کیا . جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 45 کروڑ 34 کروڑ رہی.

DJI as on 12th Feb 2025
DJI as on 12th Feb 2025

دوسری طرف  Tech. Stocks میں آنیوالی تیزی کی ریلی آج بھی برقرار نہ رہ سکی. جس سے Nasdaq100 میں کاروباری دن کا اختتام 70 پوائنٹس کے اضافے سے 19643 کی سطح پر ہوا.

Nasdaq100 as on 12th Feb. 2025
Nasdaq100 as on 12th Feb. 2025

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button