امریکی اسٹاکس میں مندی، Debit Ceiling Bill پر سینیٹ میں ووٹنگ

امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ Debit Ceiling Bill سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جس پر کچھ ہی دیر میں بحث کا آغاز ہو گا اور رائے شماری کروائی جائے گی۔

Debit Ceiling Bill پر خدشات اور امریکی اسٹاکس پر اثر 

گذشتہ روز امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے شدید بحث کے بعد Debit Ceiling Bill پاس کر کے ہاؤس میں ووٹنگ کیلئے بھجوا دیا۔ 13 رکنی کمیٹی سے اس کی منظوری توقعات سے زیادہ مشکل ثابت ہوئی۔ ریپبلکن سینیٹرز نے قرض کی حد بڑھائے جانے کی مخالفت کی اور اسے امریکی عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا۔ تاہم محض ایک ووٹ کے فرق یعنی 7-6 سے بل منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ میں ووٹنگ پر حزب اختلاف ریپبلکن پارٹی کے ممبرز کی جانب سے مزاحمت کا خدشہ موجود ہے اور اس کی منظوری بائیڈن انتظامیہ کیلئے آسان عمل نہیں ہو گا۔ جس کی ایک جھلک ہمیں کمیٹی کے اجلاس میں دکھائی دی۔

مارکیٹس کا ردعمل

مارکیٹ میں سرمایہ کار اس بل کے پاس ہونے میں پائی جانیوالی مشکلات کو ایک رسک فیکٹر کے طور پر لیتے ہوئے خاصا محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اگر آج قرض کی حد بڑھائے جانے کی منظوری نہ دی گئی تو امریکی حکومت دیوالیہ ہو جائے گی۔

یہی وجہ ہے کہ آج وال اسٹریٹ کے سیشن میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا اور ٹریڈنگ والیوم بھی معمول سے کم رہا۔ Artificial Intelligence سے متعلقہ اسٹاکس میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ ہوا Nordstorm کی اسٹاک ویلیو میں 7 فیصد جبکہ Salesforce میں 6 اور Nividia میں حیرت انگیز طور پر 36 فیصد تیزی دیکھی گئی۔ تاہم دیگر تمام سیکٹرز میں شدید فروخت ریکارڈ کی گئی۔

Dow Jones Industrial Average میں کاروباری سرگرمیاں 134 پوائنٹس کی کمی سے 32908 کی سطح پر بند ہوئیں۔ انڈیکس نے دو ہفتوں کے بعد 33 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو بریک کیا۔ اسکی کم ترین سطح 32739 رہی تاہم اختتامی سیشن کے دوران مارکیٹ میں 100 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری ہوئی اگر والیوم کا جائزہ لیں تو 69 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

 

امریکی اسٹاکس

دیگر مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو Nasdaq میں دن کا اختتام 82 پوائنٹس کی کمی سے 13 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 12935 پر ہوا۔ Composite Index کی ٹریڈنگ رینج 12889 سے 13029 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں 19 کروڑ سے زائد شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

 

Debit Ceiling Bill

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ NYSE Composite انڈیکس اختتامی سیشن کے دوران 107 پوائنٹس کی مندی سے 14887 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ اسکوپ 14810 سے 14994 کے درمیان محدود ریا۔ ادھر S&P500 کا اختتامیہ 25 پوائنٹس نیچے 4179 کی سطح پر ہوا۔

سینیٹ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button